خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 171 of 854

خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 171

خطبات طاہر جلد ۳ 171 خطبه جمعه ۲۳ / مارچ ۱۹۸۴ء خوشیوں کے خط آئے اور احمدیوں کی طرف سے جو ساری دنیا سے خط آتے ہیں ان میں افریقہ کا بھی ایک بڑا حصہ ہے تو بہت ہی اطمینان کا اظہار کیا کہ اللہ تعالیٰ نے فضل فرمایا بارشیں دیں بہتر حالات ہو گئے۔لیکن معلوم ہوتا ہے کہ دعائیں پھر جماعت نے چھوڑ دی ہیں کیونکہ اب پھر کچھ تشویش کے خط آنے لگ گئے ہیں اور کہتے ہیں کہ اب دوبارہ خشک سالی کے آثار ہیں اس لئے دعا کریں۔تو ساری جماعت دعا کو جاری رکھے بھولے نہیں اور بہت اخلاص کے ساتھ گریہ وزاری کے ساتھ دعائیں کرے۔اگر خدا تعالیٰ قبولیت کے مزاج میں ہو تو ایک آنسو جو مقبول ہوجاتا ہے وہ سارے جہان کے لئے رحمت کی بارش بن سکتا ہے اس لئے خدا تعالیٰ ہمیں وہ آنسو نصیب فرمادے جس سے سارے جہان پر رحمتوں کی بارش برسنے لگے۔اللہ کرے کہ ایسا ہی ہو۔آمین۔