خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 130 of 854

خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 130

خطبات طاہر جلد ۳ 130 خطبه جمعه ۲ / مارچ ۱۹۸۴ء دعوت الی اللہ کے کام میں حد کر دینے کے بعد بھی یہی سمجھتارہا اور اس غم میں روتا رہا کہ اے خدا! میں اس حق کو پوری طرح ادا نہیں کر سکا ، تو ہم عاجزوں اور کمزورں کا کیا حال ہوگا۔پس تو ہم سے بھی مغفرت کا سلوک فرما اور ہماری کمزوریوں سے درگزر فرما، ہماری تو بہ کو قبول کر اور ہمیں دعوت الی اللہ کی اس رنگ میں توفیق عطا فرما کہ جس سے تو راضی ہو جائے اور تیرے راضی ہونے کے باوجود ہماری تمناؤں کو بڑھاتا چلا جا اور اتنابڑھا کہ ہم اور رضا کے طالب ہوتے چلے جائیں، پھر اور رضا کے طالب ہوتے چلے جائیں پھر اور رضا کے طالب ہوتے چلے جائیں اور آخر تک یہی سمجھتے رہیں اور پورے یقین اور وثوق کے ساتھ یہ سمجھتے رہیں کہ ہم نے تو حق ادا نہ کیا ، تو محض اپنی مغفرت کی وجہ سے ہم پر راضی رہا اور راضی ہوتا چلا گیا۔اے خدا!! ہمیں توفیق عطا فرما کہ ہم حضرت اقدس محمد مصطفی علی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جان دیں، آخری سانس ہمارا اس حالت میں نکلے کہ ہم تجھ سے مغفرت کے طالب ہوں اور تو ہمیں مغفرت کی خوشخبری دے رہا ہو۔آمین۔