خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 60
خطبات طاہر جلد ۲ 60 60 خطبه جمعه ۲۸ / جنوری ۱۹۸۳ء کی گھٹی میں یہ عقیدہ پڑا ہو کہ حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام فوت ہو چکے ہیں، جس کو ماں نے دودھ میں یہ بات پلائی ہو کہ کوئی فانی انسان دنیا میں کبھی ابدی زندگی نہیں پاسکتا صرف ایک خدا ہے جو ابدی زندگی پانے والا ہے، تمام انبیاء فوت ہو چکے ہیں۔تو ایسے احمدی کو عیسائیت کے سامنے جانے سے کیا عار ہوسکتی ہے یا اس کو کیا تر در پیدا ہوسکتا ہے؟ امر واقعہ یہ ہے کہ عیسائی احمدیوں سے بھاگتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے لکھا ہے اور اپنی صداقت کے ثبوت میں یہ بات غیروں کے سامنے پیش فرمائی ہے کہ دیکھو! خدا تعالیٰ نے مجھے کسر صلیب کے لئے بھیجا تھا اور اس کا ثبوت یہ ہے کہ ایک عام احمدی جو میری طرف منسوب ہوتا ہے، جب وہ عیسائی پادریوں کے سامنے جاتا ہے تو ان کو جب یہ پتہ لگتا ہے کہ یہ شخص احمدی ہے تو وہ خود بخود بھاگ جاتے ہیں، مزید کسی بحث کی ضرورت ہی نہیں رہتی۔ہم نے بچپن میں خود تجربہ کر کے دیکھا ہے۔باوجود اس کے کہ ہم معمولی بچے تھے اور علم کے لحاظ سے بھی عملاً کورے تھے پھر بھی بعض عیسائی پادری ہمارے مقابل پر آنے سے کترا گئے۔مجھے یاد ہے ایک دفعہ ڈلہوزی میں ایک چرچ میں ہم چلے گئے، اس وقت ہم سکولوں میں پڑھتے تھے۔وہاں ایک دیسی پادری صاحب تھے، ان سے ہم نے گفتگو شروع کر دی، کچھ دیر کے بعد ان کا ایک بڑا پادری آگیا۔مجھے پتہ نہیں عیسائیت کے کس فرقہ سے وہ تعلق رکھتا تھا لیکن یورپین تھا۔اس نے جب ہماری باتیں سنیں تو کچھ دیر کے بعد اس کو ہماری باتوں سے اندازہ ہو گیا کہ ہم احمدی ہیں۔اس نے آگے بڑھ کر ہم سے پوچھا بچو! تم کون ہو، کیا تم جماعت احمدیہ سے تعلق رکھتے ہو؟ ہم نے کہا ہاں ہم احمدی ہیں۔اس نے کہا اچھا! پھر تم سے ہمیں بات کرنے کی اجازت نہیں ہے۔یہ کہہ کر اس نے ہمیں رخصت کر دیا۔پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو دعوئی فرمایا تھا اس کو تو احمدی بچوں نے بھی سچا ہوتا اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے اس لئے بالغ نظر احمدی جو دنیا کی تعلیم سے بھی مزین ہیں اور ساری دنیا میں پھیلے پڑے ہیں ان کے لئے عیسائیت کے سامنے جانے میں کون سا خطرہ ہے وہ پہلے سے ہی علمی لحاظ سے ہتھیار بند ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے علم کلام نے احمدی کے ذہن میں ایک ایسی روشنی پیدا کر دی ہے اور ایک ایسی جلا بخش دی ہے کہ جس نے عیسائیت کا مطالعہ نہ بھی کیا ہو وہ بھی عیسائی پادریوں سے ٹکر لینے کا اہل ہے اس لئے کسی انتظار کی ضرورت نہیں ہے صرف