خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 652
خطبات طاہر جلد ۲ 652 خطبه جمعه ۳۰/دسمبر ۱۹۸۳ء اس سے پتہ چلتا تھا کہ مستورات میں Sixty Nine Thousand Some Thing یعنی 49 ہزار کچھ تعداد تھی اور مردوں میں ۸۵ ہزار کچھ تعداد تھی۔یہ وہ تعداد ہے جو جلسہ گاہ میں موجود ہوتی ہے اور کارکنان جن کے سپر د چھوٹے چھوٹے قطعات کئے گئے ہیں وہ با قاعدہ شمار کرتے ہیں۔اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد ہے جو پارکوں میں ہوتی ہے ،لنگر خانوں میں کام کر رہی ہوتی ہے یا سڑکوں پر اردگر دکھڑی ہوتی ہے وہ اس شمار میں نہیں ہے۔اس سال خدا تعالیٰ کے فضل سے عورتوں کی تعداد ۸۵ ہزار اور مردوں کی ایک لاکھ ۲۸ ہزار تک پہنچ گئی۔تو ہمیں جو توقع تھی کہ انشاء اللہ اتنے مہمان زائد آ ئیں گے اس سے بھی بڑھ کر اللہ تعالیٰ نے فضل فرمایا لیکن جہاں تک میں نے جائزہ لیا اور مختلف مہمانوں سے پوچھا اور مختلف ایسے کارکنان سے دریافت کیا جنہیں میں سمجھتا تھا کہ وہ مجھے اپنے طور پر صحیح رپورٹ کریں گے۔گزشتہ سال کی نسبت ہر پہلو سے انتظام بہتر ہی رہا ہے اور دراصل انتظام کی خوبی ہی اس کی خاموشی ہے۔جتنا اعلیٰ انتظام ہو اتنے ہی اس کے کارندے پس منظر میں چلے جاتے ہیں اور ان سے متعلق پتہ نہیں چلتا کہ کون ہے، کیا کر رہے ہیں ان پر کوئی بوجھ بھی پڑ رہا ہے کہ نہیں۔صرف کام ہوتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔چنانچہ جب میں نے یہ مسئلہ سوچا تو میری توجہ اللہ تعالیٰ کی اس کا ئنات ، اس عظیم کا رخانہ قدرت کی طرف منتقل ہو گئی اور میں نے سوچا کہ یہ اتنا خاموش ہے کہ اس کے کارندے نظر سے اس طرح غائب ہو چکے ہیں کہ بہت سے بد قسمت انسان اس بات کا انکار ہی کر بیٹھے ہیں کہ اس کا کوئی چلانے والا ہے۔دنیا کے چھوٹے چھوٹے کارخانے جب خود بخود چل رہے ہوتے ہیں تو انہیں دیکھ کر تو وہ تصور بھی نہیں کر سکتے کہ ان کے پیچھے کوئی ہاتھ کارفرما نہیں ہے جو اس کو منظم کر رہا ہے، کوئی منتظم نہیں ہے جو اس کو چلا رہا ہے لیکن اس عظیم کا رخانہ قدرت کی طرف نظر ڈالتے ہیں ہر روز اس سے استفادہ کرتے ہیں ، اس میں دن رات سانس لیتے ہیں اور اپنے سارے فوائد حاصل کرتے ہیں لیکن اس طرف ان کا ذہن جاتا ہی نہیں کہ اس کارخانے کو چلانے کے لئے بھی کوئی انتظام ہونا چاہئے۔جتنا انتظام نظر نہ آئے اتنا ہی بڑی خوبی اس کے پیچھے مخفی ہوا کرتی ہے۔ان دونوں کے درمیان ایک یہ تناسب ہے کہ جتنا نمایاں کام کرنے والا نظر آ رہا ہو اتنا ہی کام کمزور ہوتا ہے اور جس حد تک وہ غائب ہونا شروع ہو جاتے ہیں اتنا ہی اعلیٰ انتظام ہوتا ہے اور کار خانہ قدرت سے تو چلانے والے ایسے