خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 624 of 744

خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 624

خطبات طاہر جلد ۲ 624 خطبه جمعه ۹ / دسمبر ۱۹۸۳ء کر رہے ہیں جو ہم پر عائد ہوتا ہے۔کیا ہم میں بھی کوئی ملک شاہ موجود ہے جو سینکڑوں سال گزرنے کے بعد بھی اس باریکی سے امانت پر نگاہ کرے۔اگر ایسے لوگ کم ہیں تو خوب یاد رکھیں کہ آج کے زمانہ میں جو امانت کا حال ہے، آج زمانہ کو ایک ملک شاہ کی ضرورت نہیں ہے، آج تو جماعت کو لاکھوں ملک شاہ پیدا کرنے پڑیں گے تب یہ جہاد اسلام کے حق میں کامیاب جہاد کے طور پر آگے بڑھایا جائے گا۔اسلامی خلق نے اس میدان میں بہت شکست کھائی ہے۔اتنے دکھ کے مناظر ہیں کہ مشرق اور مغرب میں سب سے زیادہ خیانت مسلمان ممالک میں نظر آ رہی ہے۔اتنے دکھ کا مقام ہے کہ وہ جو ساری دنیا کے امین بنائے گئے تھے آج ساری دنیا ان پر ہنستی ہے اور کہتی ہے یہ دیکھو خائن لوگ۔پس اس کھوئی ہوئی بازی کو ہم نے جیتنا ہے اور اس پانسے کو پھر پلٹنا ہے۔یہ کام ہمارے سپرد کیا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں تو فیق عطا فرمائے کہ ہم امانت کے باریک تقاضوں کو پورا کریں، خدا کی محبت کی نگا ہیں ہم پر پڑیں اور اللہ تعالیٰ آسمان سے یہ کہے کہ اے اس امین کے غلامو ! تم نے اس حق کو خوب ادا کر دیا، خوب ادا کر دیا اور خوب ادا کر دیا، اب میرے حضور تم حاضر ہو گئے تو میں تمہیں پیار اور محبت سے نوازوں گا۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔آمین روزنامه الفضل ربوه ۵ فروری ۱۹۸۴ء)