خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 577 of 744

خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 577

خطبات طاہر جلد ۲ 577 خطبه جمعه ۱۱/ نومبر ۱۹۸۳ء بھی کوئی دے سکتا ہے وہ قبول کر لیا جائے تاکہ لوگ کثرت سے اس ثواب میں شامل ہو جائیں۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ہمیں اس بات کی توفیق عطا فرمائے کہ ہم عبادت کے تقاضے بھی پورے کر سکیں اور خدمت خلق کے تقاضے بھی پورے کر سکیں کیونکہ جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے امر واقعہ یہ ہے کہ ساری دنیا میں بنی نوع انسان کی خدمت کا فرض سب سے زیادہ مسلمانوں پر عائد ہوتا ہے۔دنیا کی اور کو ئی تعلیم ایسی نہیں ہے جس نے بنی نوع انسان کی خدمت پر اتنا زور دیا ہولیکن بد قسمتی سے اس وقت عالم اسلام کو بنی نوع انسان کی خدمت کرنے کی دنیا کی قوموں میں سب سے کم توفیق مل رہی ہے۔عیسائیت کے نام پر جتنے شفا خانے جاری ہیں ، جتنے سکول کھولے گئے ہیں ، جتنے دیگر ہمدردی کے کام کئے گئے ہیں، سیلابوں میں اور مصائب میں چرچ کی طرف سے جو خرچ ہوتا ہے جب اس پر نظر پڑتی ہے تو دل کٹ جاتا ہے کہ جن کے سپر د اللہ تعالیٰ نے یہ کام کیا تھا ان سے وہ لوگ بازی لے گئے ہیں۔جن کے سپرد کسی زمانہ میں چھوٹا سا کام ہوا تھا اور اب ان کو اس سے فارغ کیا جا چکا ہے، ان سے یہ خدمتیں لی جا چکی ہیں لیکن وہ اپنے طور پر یہ خدمتیں کرتے چلے جار ہے ہیں اور جن خدام کو اللہ تعالیٰ نے اس خدمت کے لئے چنا تھا وہ ملا زمت میں ہوتے ہوئے بھی خدا کی نوکری میں شامل رہتے ہوئے بھی اس خدمت سے بے نیاز ہو چکے ہیں۔یہ ہے وہ خطرناک صورتحال جس کے لئے ہر احمدی کے دل میں یہ تڑپ پیدا ہونی چاہئے اور اسے یہ کوشش کرنی چاہئے کہ ہم جلد از جلد خدمت کے ہر میدان میں آنحضرت ﷺ کا جھنڈا دنیا کی ہر قوم کے سردار کے جھنڈے سے اونچا بلند کریں۔یہی ہماری دعا ہے اور یہی ہماری تمنا ہے۔خدا تعالیٰ ہمیں یہ تمنا پوری کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین روزنامه الفضل ربو ۳۰۰ / نومبر ۱۹۸۳ء)