خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 557
خطبات طاہر جلد ۲ 557 خطبه جمعه ۲۸ اکتوبر ۱۹۸۳ء تحریک جدید کے اس نئے سال میں داخل ہو رہے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہم پر اپنے فضلوں اور رحمتوں کو پہلے سے زیادہ اور زیادہ بڑھاتا چلا جائے گا۔خطبہ ثانیہ کے بعد فرمایا: آج مجلس انصاراللہ مرکزیہ کا سالانہ اجتماع شروع ہو رہا ہے۔تین بجے کا وقت دیا گیا ہے اس لئے نماز جمعہ کے ساتھ عصر کی نماز جمع ہوگی۔مجھے اطلاع ملی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اکثر دوست کھانا کھا چکے ہیں۔بعد میں آنے والے اکا دکا مہمان رہ گئے تھے وہ بھی کھانے سے جلد فارغ ہو جائیں گے۔ابھی کافی وقت ہے احباب تسلی سے اجتماع میں حاضر ہوں۔اجتماع کے دوران تین دن مغرب اور عشاء کی نمازیں مسجد مبارک میں بھی اور مقام اجتماع میں بھی جمع ہوا کریں گی۔(روز نامه الفضل ربوه ۲۷ نومبر ۱۹۸۳ء)