خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 535 of 744

خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 535

خطبات طاہر جلد ۲ 535 خطبه جمعه ۲۱ اکتوبر ۱۹۸۳ء مجی میں بھی جہاں دوسرا قدم رکھا خدا تعالیٰ کے فضل سے نئی نئی راہیں اور مواقع سامنے آئے اور اسی طرح آسٹریلیا میں بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے خدمت دین کے نئے نئے طریق اور نئے مقامات آنکھوں کے سامنے آئے اور اللہ تعالیٰ نے نئے اسلوب سمجھائے اسی طرح جب ہم سری لنکا پہنچے تو سری لنکا میں بھی خدا تعالیٰ نے خدمت دین کے مواقع میں حیرت انگیز طور پر وسعتیں پیدا فرما دیں۔پس ہم نے اس پہلو سے بھی اس آیت کو بڑی شان کے ساتھ پورے ہوتے دیکھا اور اس پہلو سے بھی کہ ہر جگہ اللہ تعالیٰ اپنی رضا اور فضل ، رحم اور پیار کے حیرت انگیز نمونے دکھاتا رہا۔اللہ تعالیٰ نے ان احباب کو بھی جو وہاں موجود تھے اور ہم مسافروں کو بھی غیر معمولی رحمتوں اور فضلوں کے نشان دکھائے۔پس ہم ان دو معانی میں اس آیت کی صداقت کا مشاہدہ کر کے واپس آ رہے ہیں۔یہ بہت بڑی تفصیل ہے اور اس سفر کے دوران جن ممالک کا دورہ کیا گیا ان میں سے صرف ایک ملک کے حالات ہی اگر بیان کئے جائیں تو ایک لمبا مضمون بنتا ہے اس لئے میں نے ذہن میں یہ نقشہ بنایا ہے کہ آج آپ کو نبی سے متعلق کچھ باتیں بتاؤں گا اور وہ بھی چند ایک باتیں ہوں گی ساری تو بہر حال ممکن نہیں۔بعض تفصیلی پروگرام بھی مختلف اوقات میں بنائے گئے ہیں۔بعض امور جن کا ان سے تعلق ہے وہ ان کے سامنے کھولے جائیں گے اور اس کے بعض حصے جن کا تعلق عمومی جماعت سے ہے وہ ساری جماعت کے سامنے بیان کئے جائیں گے لیکن بہر حال ایک خطبہ میں تو نجی کے حالات اور وہاں کی مصروفیات پر روشنی ڈالنا بھی ممکن نہیں ہے۔آپ اس بات سے اندازہ کر سکتے ہیں کہ نجی میں مختلف ہدایات اور مشوروں اور خطابات کی جو کیسٹیں تیار ہوئی ہیں وہ ۶۶ گھنٹے کی ہیں جب کہ ساری کیسٹیں تو تیار نہیں ہوئیں بہت سی ایسی مصروفیات ہیں جو کیسٹ میں نہیں آتیں۔پس اس سے اندازہ ہو سکتا ہے کہ جہاں ۶۶ گھنٹے اہم موضوعات پر گفتگو ہوئی ہو یعنی ایسے امور پر جن میں وہاں کی جماعت کو یا ہمیں دلچسپی تھی کہ جماعت کو سمجھا ئیں وہ ایک یا آدھ گھنٹہ کے خطبہ میں کس طرح بیان ہو سکتی ہیں تا ہم میں سمجھتا ہوں کہ ہمارے احمدی دوستوں ، بچوں ، مردوں ، عورتوں اور بوڑھوں کو بہت اشتیاق ہے کہ میں کچھ باتیں ان کے سامنے بیان کروں اس لئے آج کے خطبہ کے لئے میں نے نجی کو موضوع بنایا ہے یعنی نجی کا بہت ہی مختصر تعارف اور بعض اہم باتیں جو ہمیں وہاں پیش آئیں اور ہمارے سامنے ابھریں وہ میں آپ کے سامنے بیان کروں گا۔