خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 506
خطبات طاہر جلد ۲ 506 خطبه جمعه ۳۰ ستمبر ۱۹۸۳ء کی موجیں ہی موجیں ہیں، ہر گندگی سے بھی لذت پا رہا ہے ، مجھ بیچارے کو دیکھو میں محروم ہوں۔جب تک خاص قسم کا کھانا نہ ہو میں کھا نہیں سکتا، جب تک حفظان صحت کے اصول کا خیال نہ رکھوں اس وقت تک بچ نہیں سکتا اور اس جانور کو دیکھو کتنا خوش نصیب جانور ہے۔کبھی آپ کو اس قسم کا خیال نہیں آئے گا اس لئے کہ آپ کے معیار بدل چکے ہیں۔آپ کے ذہن میں اگر خدا کا تصور موجود ہے تو آپ خدا کا شکر کریں گے کہ مردار خور جانوروں کی طرح ہمیں نہیں بنایا۔ان گندگیوں سے پاک کیا، ہمیں پاک غذا ئیں عطا فرمائیں ، ہمارے مذاق اونچے کئے۔پس اہل اللہ بھی جب دنیا داروں کو دیکھتے ہیں تو ان کا طبعی رد عمل بھی یہی ہوتا ہے اس لئے کہ اللہ تعالیٰ ان کو لذتیں عطا کرتا ہے ان کے ساتھ رہتا ہے ان کے لئے معجزے دکھاتا ہے۔مجھے یاد آ گیا کل ہی کی بات ہے ایک دوست نے مجھے سے یہاں یہ سوال کیا تھا کہ معجزہ کیا ہوتا ہے آپ نے اپنی زندگی میں کبھی کوئی معجزہ دیکھا ہے؟ میں نے ان سے کہا تھا ایک معجزہ نہیں متعدد بلکہ بعض پہلوؤں سے ان گنت مجزے بھی کہہ سکتے ہیں جو میں نے دیکھے ہیں۔جماعتی معجزے بھی ہیں، گزشتہ خلفا کے معجزے بھی ہیں، میری اپنی ذات سے اللہ تعالیٰ کے معجزانہ سلوک بھی ہیں۔انہوں نے کہا مجھے بھی کچھ بتا ئیں۔چنانچہ میں نے ان سے کہا بتانے کا یہاں سوال نہیں۔جب بھی جماعت میں کوئی ایسا موقع آئے گا خطبات یا حسب حالات کچھ نہ کچھ انسان بیان کرتا رہتا ہے اور میں پہلے بھی بیان کرتا رہا ہوں لیکن اب یہ جو خود ذ کر چلا معجزہ کا اور خدا کی اطاعت کا تو مجھے خیال آیا کہ احباب کو ایک ایسا واقعہ بتاؤں جس سے آپ کو اندازہ ہو کہ اطاعت کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کس طرح انسان کو آزادیاں بخشتا ہے۔اطاعت کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ دوسری چیزوں کو انسان کا غلام بنا دیتا ہے اور خدا کا یہ سلوک نظر آتا ہے۔چنانچہ یہ جو اطاعت ہے ضروری نہیں کہ براہ راست اللہ کی اطاعت ہو۔یہ اطاعت بعض دفعہ خدا کے مقرر کردہ خلفا کی یا ان کے مقرر کردہ امراء کی اطاعت ہوتی ہے، بعض دفعہ ان امراء کے مقرر کردہ چھوٹے چھوٹے عہدیداروں کی اطاعت ہوتی ہے یہ بھی اللہ کی اطاعت بن جاتی ہے۔اس لئے جب میں آپ سے یہ کہتا ہوں کہ اطاعت کرنا سیکھیں اور خدا کی اطاعت کرنا سیکھیں تو مراد صرف یہ نہیں ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں جو فرمایا ہے وہی اطاعت ہے۔خدا تعالیٰ کے نظام کو