خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 457
خطبات طاہر جلد ۲ 457 خطبه جمعه ۲ ستمبر ۱۹۸۳ء سیدھے یا ٹیڑھے جیسے بھی ان بے چاروں سے رکھے گئے۔وہ جانتے ہی نہیں تھی کہ تعمیر کس طرح کیا کرتے ہیں لیکن سب سے زیادہ پیار کی نگا ہیں جس گھر پر خدا کی پڑی ہیں وہ یہی گھر ہے۔سب سے زیادہ عبادت کرنے والے جس عظیم الشان وجود نے اس گھر کو آباد کرنا تھا وہ حضرت محمد مصطفی ہے کی بعثت کا مطالبہ کیا گیا تھا اور جن الفاظ میں آپ نے دعا کی انہی الفاظ میں قبولیت کی خبر دیتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے حضرت محمدمصطفی ﷺ کو مبعوث فرمایا۔چنانچہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی دعائی تھی کہ: رَبَّنَا وَابْعَثْ فِيهِمْ رَسُولًا مِّنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ أَيَتِكَ وَ يُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ وَيُزَكِّيهِمُ (البقرة :١٣٠) اے ہمارے رب! ابْعَثْ فِیهِمُ ان لوگوں میں جن کو میں نے یہاں آباد کیا ہے ان میں وہ نبی مبعوث فرما، وہ نبی سے مراد وہ نبی جس کی خوشخبریاں اللہ تعالیٰ پہلے نبیوں کو دیتا آرہا تھا۔فرمایا اس گھر سے زیادہ اور کوئی گھر مستحق نہیں ہے جسے میں اور میرا بیٹا بنا رہے ہیں اور جو ایسی عظیم الشان قربانیوں کے ساتھ بنایا گیا ہے کہ تو یہاں وہ نبی مبعوث فرما۔گویا حضرت ابراہیم علیہ السلام نے حضرت رسول اکرم ﷺ کی بعثت کے لئے چار دعائیں کیں کہ اس نبی کو یہ چار صفات عطا فر ما يَتْلُوا عَلَيْهِمْ أيتك وہ بنی نوع انسان پر تیری آیتیں تلاوت کرے۔وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتب اور کتاب کی تعلیم دے یعنی شریعت عطا کرے وَالْحِكْمَةَ اور اس شریعت کی ساتھ حکمتیں بھی بیان فرمائے۔کوئی ایسا نبی نہ ہو جو یہ کہے کہ مانو نہیں تو جاؤ جہنم میں بلکہ دلوں کو بھی قائل کرے، دماغ کو بھی قائل کرے۔وَيُزَ يُهِمُ اور حضرت ابراہیم علیہ السلام نے سوچا جب یہ تین خبریں ہو جائیں گی تو تزکیہ نفس تو ایک لازمی حصہ ہے۔جس قوم کو ایسا رسول ملے جو اللہ کی آیتیں تلاوت کرے، پھر اس کو تعلیم کتاب دے، پھر اس کی حکمتیں بتائے ، اس کا تزکیہ تو ایک طبعی بات ہے۔خدا تعالیٰ نے اس دعا کو انہی الفاظ میں قبول فرمایا لیکن ایک فرق کے ساتھ اور وہ یہ کہ اس دعا کے الفاظ کی ترتیب بدل دی۔اور یہ بتایا کہ بندہ کی سوچ اور ہوتی ہے اور خالق و مالک اور علیم و حکیم خدا کی سوچ اور ہوتی ہے۔ایسا باریک فرق کر دیا ہے کہ اس سے دعا کی شان کو بڑھا دیا ہے۔سورۃ جمعہ میں اس دعا کی قبولیت کا اعلان ملتا ہے۔فرمایا هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِّينَ رَسُوْلًا مِّنْهُمْ (الجمع :٣) دیکھو! ابراہیم کی دعاسنی گئی۔یہ وہی خدا ہے جس نے انہی لوگوں میں سے وہ رسول بر پا کر دیا جس کے