خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 417
خطبات طاہر جلد ۲ 417 خطبه جمعه ۱۲ را گست ۱۹۸۳ء اور پھر فرمایا: ڈاکٹر مظفر احمد صاحب آف امریکہ کی شہادت ( خطبه جمعه فرموده ۱۲ اگست ۱۹۸۳ء بمقام مسجد اقصیٰ ربوه) تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے یہ آیات تلاوت فرمائیں: يَا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوةِ إِنَّ اللَّهَ مَعَ الصُّبِرِينَ۔وَلَا تَقُولُوا لِمَنْ يُقْتَلُ فِي سَبِيْلِ اللَّهِ اَمْوَاتٌ بَلْ أَحْيَا ۚ وَلَكِنْ لَّا تَشْعُرُونَ وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْ مِنَ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِّنَ الْأَمْوَالِ وَالْاَنْفُسِ وَالثَّمَاتِ ، وَبَشِّرِ الصَّبِرِينَ الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُّصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُوْنَ أُولَيكَ عَلَيْهِمْ صَلَوتُ مِنْ رَّبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ وَأُولَيكَ b هُمُ الْمُهْتَدُونَ (البقره: ۱۵۴ - ۱۵۸) آج میں جماعت کو ایک گہرے غم میں لپٹی ہوئی خوشی کی خبر سنانا چاہتا ہوں۔بعض سننے والے یہ تعجب کریں گے کہ کیا ایسی بھی کوئی خوشی کی خبر ہوسکتی ہے جو گہرے غم میں لپیٹ کر پیش کی جائے تو ان کو میں یہ بتا تا ہوں کہ ہاں ایک خبر ایسی ہی ہے جو بڑی خوشی کی خبر ہے لیکن ہمیشہ غم میں لپیٹ کر پیش کی جاتی ہے اور وہ شہادت کی خبر ہے۔شہادت میں یہ عجیب بات نظر آتی ہے کہ وہ بڑی عظیم