خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 319
خطبات طاہر جلد ۲ 319 خطبه جمعه ۱۰/جون ۱۹۸۳ء کی سختی میں روزے رکھے۔اگر وہ بعد میں سردیوں کے آسان روزے بھی رکھ لیتا ہے تب بھی اس کا فرض پورا ہو جاتا ہے۔اس سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ سختی اللہ تعالیٰ کے پیش نظر نہیں۔وَعَلَى الَّذِينَ يُطِيقُونَهُ فِدْيَةٌ طَعَامُ مِسکین اس پر بہت سی بخشیں اٹھائی گئی ہیں کہ يُطيقُونَک سے کیا مراد ہے؟ واقعہ یہ ہے کہ اس کے جو مختلف پہلو ہیں وہ ہر امکان پر حاوی ہو جاتے ہیں۔یہ کہنا درست نہیں ہے کہ بعض مفسرین کے معنی ٹھیک ہیں اور دوسرے مفسرین کے غلط۔امر واقعہ یہ ہے کہ انسانی زندگی کے حالات میں دونوں قسم کے مواقع بلکہ کئی قسم کے ایسے مواقع پیدا ہوتے ہیں جن پر اس حصے کے مضمون کو پھیر کر منطبق کریں تو ہر موقع پر آیت چسپاں ہو جاتی ہے۔سب سے پہلے تو یطیقُونَہ کا مثبت ترجمہ ہے۔یعنی یہ بیان کیا گیا ہے کہ وہ لوگ جو فدیہ کی طاقت رکھتے ہیں۔فرمایا ہم رخصت تو تمہیں دے رہے ہیں۔بیمار ہو یا سفر پر ہو تو بے شک بعد میں روزے پورے کر لو لیکن روزہ نہ رکھنے کا تمہیں جو غم لگ جائے گا کہ سارے لوگ روزہ رکھ رہے ہیں اور ہم محروم رہ رہے ہیں، ہم تمہیں اس بوجھ کو ہلکا کرنے کی ایک ترکیب بتاتے ہیں کہ تم کسی غریب کو کھانا کھلا دیا کرو۔اس سے تمہیں جو لذت حاصل ہوگی وہ اس غم کو کم کر دے گی کہ تم روزہ نہیں رکھ سکے۔پس يُطيقُونَہ سے یہ مراد ہے کہ جن کو طاقت ہو، جن کے اندر استطاعت ہو کہ وہ غریب کو کھانا کھلا سکیں ان کے لئے بڑی سہولت ہے کہ وہ یہ کام کریں۔اس طرح ان کا یہ غم کہ ہم روزے سے محروم رہ گئے کسی حد تک کم ہو جائے گا۔لیکن اس ترجمے پر بعض دوسرے مفسرین کو اعتراض ہے کہ يُطِيقُونَہ میں ضمیر فِدْيَةٌ طَعَامُ مِسکین کی طرف پھیری گئی ہے لیکن اس کا ذکر بعد میں آرہا ہے اور یہ اعلیٰ ادبی تقاضوں کے خلاف ہے کہ جس کا آپ ذکر کر رہے ہیں وہ بعد میں آئے اور ضمیر اس کی طرف پہلے پھیر دیں اس لئے انہوں نے کہا کہ یہ فصاحت و بلاغت کے خلاف ہے۔دوسرے ان کو یہ اعتراض بھی پیدا ہوا کہ اگر “ کی ضمیر فدْيَةٌ کی طرف پھیریں تو فدیہ تو مونث ہے لیکن ضمیر مذکر کی پھیری گئی ہے یعنی يُطيقُونَہ میں مذکر کے لئے ہے اگر مونث کی طرف ضمیر پھیرنی ہو تو يُطِيقُونَهَا چاہئے تھا۔ان دونوں باتوں کا بہترین جواب حضرت شاہ ولی اللہ صاحب محدث دہلوی نے دیا ہے۔آپ کہتے ہیں کہ جہاں تک اول الذکر اعتراض کا تعلق ہے۔فِدْيَةٌ طَعَامُ مِسْكِينِ نحوی لحاظ 699