خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 221 of 744

خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 221

خطبات طاہر جلد ۲ 221 خطبه جمعه ۱۵ را پریل ۱۹۸۳ء میں شمار ہوسکتی ہے ایک بہت بڑی نعمت ہے۔یہ احساس ہمارے اندر اللہ تعالیٰ کی حمد کو اجاگر کرے گا اور اس کی حمد کی طرف توجہ پیدا کرے گا۔ہم خدا کا شکر ادا کریں گے اور حضرت محمد مصطفی ﷺ پر درود بھیجیں گے کہ آپ نے ہمارے لئے کتنا شاندار طح نر مقر فرمایا اور پھر اس کی پیروی کی راہیں بھی ہم پر آسان کر دیں اور آج ہم دنیا کو کہہ سکتے ہیں کہ فَاسْتَبِقُوا الْخَيْراتِ کے صح نظر کے پیش نظر ہم فلاں چیز میں سبقت لے گئے۔پھر بین الاقوامی مقابلوں میں جہاں میڈل ملتے ہیں وہاں بیشک احمدی ٹیمیں داخل نہ ہوسکیں لیکن دنیا کی کوئی کلب بھی کسی نام پر بھی اچھی ٹیموں کو چیلنج کر سکتی ہے اور کھیل سکتی ہے۔اس طرح عملاً دنیا کے سامنے ہم یہ ضرور ثابت کر سکتے ہیں کہ خواہ تم ہمیں میڈل دو یا نہ دو اور خواہ تمہاری کھیلوں کا نظام ہمیں بحیثیت احمدی ٹیم کے (Recognise) یعنی تسلیم کرے یا نہ کرے لیکن امر واقعہ یہ ہے کہ حضرت محمد مصطفی اللہ کے یہ غلام اس میدان میں بھی دوسروں کے آگے نکل جائیں گے۔انشاء اللہ۔یہ وہ مقصد ہے جسے ہم نے انشاء اللہ پورا کرنا ہے لیکن جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا یہ صرف ایک چھوٹا سا شعبہ ہے۔ہمیں تو ہر نیکی میں آگے بڑھنا ہے بلکہ نیکی کی ہر شاخ میں آگے نکلنا ہے اسی غرض سے میں نے مجلس شوری میں توجہ دلائی تھی کہ ہمیں ٹریڈ اور انڈسٹری میں بھی تمام دنیا سے آگے نکلنا ہے، سائنس میں بھی آگے نکلنا ہے اور پھر سائنس کے نتیجے میں جو انسان عملاً جو صنعتی ایجادات کرتا اور انڈسٹری قائم کرتا ہے اس میں بھی جماعت احمدیہ کو اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ سب سے آگے نکلنا ہوگا۔چنانچہ اس مقصد کے لئے فی الحال تحریک جدید میں ایک مرکزی سیل قائم کر دیا گیا ہے اور انشاء اللہ صدر انجمن احمدیہ میں بھی قائم کیا جائے گا۔پھر وہ مشترکہ طور پر اس بات پر غور کریں کہ تمام دنیا کے احمدی صنعتکاروں کے دماغ سے کس طرح استفادہ کیا جائے ، تمام دنیا کے احمدی تاجروں کے دماغ سے کس طرح استفادہ کیا جائے اور تمام دنیا کے احمدی سائنسدانوں کو اس طرف متوجہ کیا جائے کہ وہ صرف نظریاتی طور پر سائنسدان نہ رہیں بلکہ ایسے فعال، سوچنے والے اور ہر وقت نئی چیزوں کی ایجاد میں منہمک سائنسدان بنیں جن کی قوت فکر کو جماعت احمدیہ قوت عمل میں ڈھالے اور ان کی ایجادات سے استفادہ کرے اور جس طرح بعض تو میں مثلاً جاپانی اپنے اعلیٰ اور لطیف فکر اور پھر اس فکر کے نتیجے میں اعلی صنعتیں پیدا کرنے کے لحاظ سے مشہور ہیں یا امریکن یا یورپ کی دوسری قو میں جیسے