خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 167 of 744

خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 167

خطبات طاہر جلد ۲ 167 خطبه جمعه ۱۸ / مارچ ۱۹۸۳ء کوشکست دیں؟ نہ پہلے کبھی ایسا ہوا، نہ آئندہ کبھی ایسا ہوگا۔اس لئے میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اللہ کی نصرت اب بھی ضرور آئے گی۔آپ دعاؤں سے کام لیں ہمارے ہتھیار دعائیں ہیں ، ہمارے تمام اسباب کا شہتیر دعائیں ہیں، اسباب کے بالے دعاؤں کے شہتیر پر لٹکے ہوئے ہیں۔اگر آپ دعاؤں سے غفلت نہیں کریں گے، اگر آپ کا تو کل کامل ہوگا تو میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کی نصرت ہمیشہ آپ کا ساتھ دے گی۔یہ ایک اٹل تقدیر ہے جو لا زما آپ کے لئے ظاہر ہوگی اور پہلے بھی ہمیشہ ظاہر ہوتی رہی ہے۔خدا ایک ایسا وفادار دوست ہے کہ دنیا میں اس جیسی وفادار ہستی کبھی کسی نے نہیں دیکھی۔وہ ایک ایسا طاقتور دوست ہے کہ اس کے مقابل پر دنیا کی ساری طاقتیں بیچ ہو جایا کرتی ہیں اور جس طرح سیلاب کے مقابل پر تنکے بہہ جاتے ہیں اسی طرح دنیا کی طاقتیں خدا کی طاقت کے مقابل پر بہہ جایا کرتی ہیں اور کوئی نشان باقی نہیں رہتا۔کبھی وہ خاک بن کر اڑ جاتی ہیں ، کبھی وہ اپنی ہی آگ میں بھسم ہو جایا کرتی ہیں۔خدا کی ایک تقدیر میں ہزار تقدیریں ہیں جو اپنا کام کر دکھاتی ہیں اس لئے آپ ثابت قدم رہیں ، آپ اپنے تو کل کے مقام سے نہ نہیں ، آپ اپنی دعاؤں میں انتہا کر دیں پھر دیکھیں کہ کس طرح میرے مولیٰ کی نصرت آپ کی مدد کے لئے دوڑی چلی آئے گی۔چند دن صبر کر کے دیکھیں آپ لاز م یہ نظارہ دیکھیں گے کہ یہ جو آفات و مصائب کے بادل ہیں، جو خون برسانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں انہی میں سے آپ کے لئے قطرات محبت نیکیں گے۔ان جان لینے والوں میں جان فدا کرنے والے دوست پیدا ہوں گے۔احمدیت کے غلبہ کی تقدیر ایک اٹل تقدیر ہے اس نے جاری وساری رہنا ہے اور دنیا کی کوئی طاقت نہیں جو اس تقدیر کو بدل سکے۔انشاء اللہ تعالیٰ۔روزنامه الفضل ربوہ ۷ جون ۱۹۸۳ء)