خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 117
خطبات طاہر جلد ۲ 117 خطبه جمعه ۲۵ / فروری ۱۹۸۳ء کرنی ہوگی اور آپ کے بھی مزاج الگ الگ ہیں ، خدا نے آپ کی استعداد میں الگ الگ بنائی ہیں ان کو مدنظر رکھ کر اپنے لئے ایک صحیح رستہ تجویز کرنا ہوگا کہ میں کیا ہوں اور میں کس طرح اس فریضہ کو بہترین رنگ میں ادا کر سکتا ہوں۔بعض لوگوں کو بولنا نہیں آتا ، بعض لوگوں کو لکھنا نہیں آتا ، بعض لوگ پبلک میں لوگوں کے سامنے شرماتے ہیں لیکن علیحدہ چھوٹی مجلس میں بہت اچھا کلام کر لیتے ہیں، بعض لوگ عوامی مجلسوں میں بڑا کھلا خطاب کر لیتے ہیں تو خدا نے جو مزاج بنایا ہے اگر کوئی اس مزاج سے ہٹ کر بات کرے گا تو اس سے جگ ہنسائی ہوگی۔مجھے یاد ہے ماڈل ٹاؤن لاہور میں پارٹیشن کے معابعد کی بات ہے وہاں ہمارا ایک بچہ تھا۔وہ جب بھی لوگوں کو تقریر کرتے دیکھتا تو اس کو بھی بڑا جوش آتا تھا کہ میں بھی تقریر کروں اور حالت یہ تھی کہ نہ اس کو اس وقت تقریر کرنی آتی تھی نہ آج تک آسکی۔اس بیچارے کا مزاج ہی ایسا نہیں کہ تقریر کر سکے لیکن ایک دفعہ اطفال الاحمدیہ کا جلسہ ہو رہا تھا تو اس نے بڑے زور وشور سے ہاتھ ہلانا شروع کیا کہ میں کچھ کہنا چاہتا ہوں۔آخر ان کے زعیم صاحب نے یہ کہہ کر ان کو موقع دیا کہ اچھا اب آپ تشریف لائیں اور جو کچھ کہنا چاہتے ہیں کہیں۔چنانچہ جب وہ تقریر کرنے کے لئے وہاں کھڑا ہوا تو پہلے تو کانپنے لگا اور پھر زار و قطار رونے لگ گیا۔بیچارہ اتنا نروس ہو گیا کہ ایک لفظ بھی اس کے منہ سے نہ نکل سکا۔اس کو بڑی تسلیاں دیں، پیار کیا، شاید کچھ انعام بھی دیا اور آرام سے بٹھا دیا۔اگر چہ تقریر کرنے کی اس میں استعداد نہیں ہے لیکن (Table Talk) ٹیبل ٹاک وہ بہت اچھی کرتا ہے۔اس لحاظ سے خدا کے فضل سے بہت اچھا مبلغ ہے۔دو یا تین آدمیوں کے ساتھ مل کر کھانے کی میز پر یا چائے پر وہ ایسی پیار سے اور ایسی حکمت سے باتیں کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے جہاں بھی وہ تبلیغ کرتا ہے اس کا گہرا اثر پڑتا ہے۔پس حکمت کا تقاضا یہ ہے کہ صرف دوسرے کی استعداد نہ دیکھو، اپنی استعداد بھی دیکھو۔پھر وقت الگ الگ ہوتے ہیں اور زمانے الگ الگ ہوتے ہیں۔وقت کے تقاضے بھی بدل جاتے ہیں، زمانوں کے تقاضے بھی بدل جاتے ہیں۔ایک زمیندار خوب اچھی طرح سمجھتا ہے کہ جب وہ فصل کاشت کرتا ہے تو اس کا ایک خاص وقت ہوتا ہے اور جب وہ برداشت کرتا ہے تو اس کا بھی ایک وقت ہوتا ہے۔انسان بے اختیار ہے وہ اگر چاہے بھی تو وقت اور زمانے کے تقاضوں کو بدل