خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 107 of 744

خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 107

خطبات طاہر جلد ۲ 107 خطبه جمعه ۲۵ فروری ۱۹۸۳ء دعوت الی اللہ اور اس میں حکمت کے تقاضے خطبه جمعه فرموده ۲۵ فروری ۱۹۸۳ء بمقام ناصر آبادسندھ ) تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت فرمائی: اُدْعُ إِلى سَبِيلِ رَبَّكَ بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ وَجَادِلْهُمْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ - إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعْلَمُ w بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِيلِهِ وَهُوَ أَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِينَ وَإِنْ عَاقَبْتُمْ فَعَاقِبُوْا بِمِثْلِ مَا عُو قِبْتُمْ بِهِ ، وَلَبِنْ صَبَرْتُمْ لَهُوَخَيْرُ لِلصّبِرِينَ۔وَاصْبِرُ وَ مَا صَبْرُكَ إِلَّا بِاللهِ وَلَا تَحْزَنُ عَلَيْهِمْ وَلَا تَكُ فِي ضَيْقٍ مِّمَّا يَمْكُرُونَ : إِنَّ اللهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَالَّذِينَ هُم مُّحْسِنُونَ ) (النحل : ۱۲۶-۱۲۹) اور پھر فرمایا: قرآن کریم کی جن آیات کی میں نے تلاوت کی ہے یہ سورہ نحل کی آخری چار آیات ہیں اور ان میں ایک مومن کو نہ صرف تبلیغ کی ہدایت کی گئی ہے بلکہ تبلیغ سے متعلق طریق کار اور حکمت عملی پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے۔اس سے پہلے میں نے سورۃ حم السجدۃ کی چند آیات کو اسی مضمون کا عنوان بنایا تھا اور بتایا تھا