خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 891
خطبات طاہر جلد 17 891 خطبہ جمعہ 25 دسمبر 1998ء قرآن وحدیث کی روشنی میں رمضان المبارک کی فضیلت اور اس کے مسائل کا بیان (خطبہ جمعہ فرمودہ 25 دسمبر 1998ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کریمہ کی تلاوت کی: شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِى اُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِلنَّاسِ وَ بَيِّنَةٍ مِنَ الهُدى وَالْفُرْقَانِ ۚ فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُهُ ۖ وَ مَنْ كَانَ مَرِيضًا أَوْ عَلَى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ أَيَّامٍ ُأخَرَ يُرِيدُ اللَّهُ بِكُمُ الْيُسْرَ وَلَا يُرِيدُ بِكُمُ الْعُسْرَ وَ لِتَكْمِلُوا الْعِدَّةَ وَ لِتُكَبِّرُوا اللهَ عَلَى مَا هَديكُمْ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ پھر فرمایا: (البقرة:186) یہ سورۃ البقرۃ کی ایک سو چھیا سویں آیت ہے۔چونکہ رمضان کا مہینہ شروع ہو چکا ہے اور یہ رمضان کا پہلا جمعہ ہے اس لئے جیسا کہ ہمیشہ میرا دستور رہا ہے رمضان کی فضیلت سے متعلق کچھ احادیث اور رمضان کے مسائل سے متعلق احادیث پیش کیا کرتا ہوں اور اسی طرح حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بعض اقتباسات بھی جو انہی باتوں سے متعلق ہیں۔پہلے اس کا ترجمہ آپ کے سامنے رکھتا ہوں جو آیت پڑھی گئی ہے۔رمضان کا مہینہ جس میں قرآن انسانوں کے لئے ایک عظیم ہدایت کے طور پر اتارا گیا۔اس کے ترجمے کچھ معمولی فرق کے ساتھ مختلف ہو سکتے ہیں