خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 890
خطبات طاہر جلد 17 890 خطبہ جمعہ 18 دسمبر 1998ء آیا ہوا۔تو یہ مضمون ہے جس کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بیان فرما رہے ہیں۔لا نُرِيدُ مِنْكُمْ جَزَاء وَلَا شُكُورًا سے ظاہر ہے کہ پھر انسان نہ مراتب کی خواہش رکھتا ہے نہ ذلت سے ڈرتا ہے۔جو کچھ بھی ہے ہر چہ بادا باد، ہوتا چلا جائے ، مگر اللہ کی محبت کے اظہار سے ، اللہ سے محبت کرنے سے وہ باز آ ہی نہیں سکتے۔میں اُمید رکھتا ہوں کہ اس رمضان میں اللہ تعالیٰ ہمیں اس قسم کا شکر سکھائے اور اس قسم کے شکر کا حق ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین