خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 875
خطبات طاہر جلد 17 875 خطبہ جمعہ 18 دسمبر 1998ء بھی شکر ادا کرتا ہے۔خدا کا شکر کرنے والا پھر اور کسی طرف نہیں دیکھتا سوائے اپنے رب کی طرف کیونکہ جس کا وہ شکر ادا کرتا ہے اس کا وعدہ ہے کہ میں اور بھی بڑھاتا چلا جاؤں گا۔تو بہت وسیع معانی ہیں جو اس آیت میں مضمر ہیں اور معمولی غور سے بھی وہ بات کھلتی چلی جاتی ہے۔چونکہ میں نے پچھلے خطبہ میں یہ وعدہ کیا تھا کہ اگلا خطبہ شکر ہی کے تعلق میں بیان کروں گا وہی مضمون جو ابھی نامکمل تھا ، جاری تھا وہی آگے بیان کروں گا تو یہ اللہ تعالیٰ کی شان ہے کہ اس کے نتیجے میں رمضان والے مہینہ کو نظر انداز کرنے کی بجائے اس کا براہ راست تعلق رمضان سے ہی ہوتا ہے۔رمضان کا مہینہ بھی شکر سکھانے کے لئے ہے۔اب رمضان کا مہینہ بھی اس لئے ہے تا کہ تم اس میں وہ کچھ حاصل کرو کہ اس کے نتیجے میں تم شکر گزار بنتے چلے جاؤ۔پس اس لحاظ سے وہ پچھلا میرا وعدہ بھی پورا ہوا اور رمضان کے مہینہ کے تعلق میں بھی مجھے اس مضمون کو آگے بڑھانے کا موقع مل گیا، کوئی نیا مضمون تلاش کرنے کی ضرورت نہ رہی۔شکر ہی کے تعلق میں سورۃ ابراھیم آیات 8 اور 9 میں اس مضمون کو اور طرح سے کھولا گیا ہے۔فرمایا: وَإِذْ تَأَذَّنَ رَبُّكُمْ لَبِنْ شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ وَ لَبِنْ كَفَرْتُمْ إِنَّ عَذَابِي لَشَدِيدُ : اور جب تیرے رب نے یہ حکم دیا، یا یہ اعلان عام کیا۔لين شكرتم لازيد تكُم : یا درکھوا گر تم نے شکر ادا کیا ، لرزید تکم میں ضرور تمہارے شکر کو اس طرح بڑھاؤں گا کہ تم پر بے انتہا احسانات کروں گا۔ازِيدَنَّكُمْ ہے یعنی تمہیں بڑھاؤں گا اور انسان سے جب یہ وعدہ کیا جائے کہ تمہیں بڑھاؤں گا تو یہ قرآن کریم کی فصاحت و بلاغت کا کمال ہے کہ شکر کے نتیجہ میں تمہیں بڑھاؤں گا اور وعدہ کرتا ہوں کہ تم شکر کرو گے تو پھر اور بھی تمہیں قابل شکر چیزیں عطا کروں گا۔تو یہ ایک لامتناہی سلسلہ ہے ، ایک سلسبیل ہے ، ایک کوثر ہے جو کبھی ختم ہی نہیں ہو سکتی۔لہننْ شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَ تَكُم اس کو جتنی بار پڑھیں آپ حیرت کے سمندر میں ڈوبتے چلے جائیں گے کہ کتنا عظیم الشان وعدہ ہے تم شکر کرو میں بڑھاؤں گا اور جب میں بڑھاؤں گا تو کیا اس کا شکر ادا نہیں کرو گے۔جب شکر ادا کرو گے تو پھر میں بڑھاؤں گا اور جب میں بڑھاؤں گا تو اس لحاظ سے میں سمجھتا ہوں یہ ایک کوثر ہے جو اس آیت میں ہمیں عطا فرمائی گئی لیکن ساتھ یہ بھی تنبیہ ہے وَلَبِنْ كَفَرْتُمْ إِنَّ عَذَابِي لَشَدِيدُ : اور اگر تم نے ناشکری کی تو یا درکھنا میرا عذاب بہت سخت ہوا کرتا ہے۔وَقَالَ مُوسَى اِنْ تَكْفُرُوا اَنْتُمْ وَ مَنْ فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا :