خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 844 of 970

خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 844

خطبات طاہر جلد 17 844 خطبہ جمعہ 4 دسمبر 1998ء یہ دعا اگر جماعت احمدیہ کی قبول ہوگئی تو سارا عائم فتح ہو جائے گا۔زندگی کے ہر پہلو پر حاوی دعا ہے اور جماعت احمدیہ کے جو آئندہ دنیا میں روحانی انقلاب برپا کرنے کے پروگرام ہیں ان میں اس دعا سے مسلح ہو کر چلیں تو آپ کو اور کسی چیز کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔تمام امور کا خلاصہ ہے میں نے بار بار پڑھا ہے اس کو ، بہت غور کیا ہے حیران ہو جاتا ہوں کہ رسول اللہ صلی ایتم نے ایک ادنی سی بات بھی اس میں نظر انداز نہیں کی۔آپ کی ضرورت کی ساری چیز میں بیان فرما دیں۔ایک دوسری حدیث سنن النسائی کتاب الشھو سے لی گئی ہے: عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ : أَخَذَ بِيَدِى رَسُولُ اللهِ ﷺ فَقَالَ: إِنِّي لَأُحِبُّكَ يَا مُعَاذُ فَقُلْتُ: وَأَنَا أُحِبُّكَ يَا رَسُولَ اللهِ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ : فَلَا تَدَعْ أَنْ تَقُولَ فِي كُلِّ صَلَاةٍ : رَبِّ أَعِلَى عَلَى ذِكْرِكَ وَشُكْرِكَ وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ “ (سنن النسائی، کتاب السهو، باب الدعاء بعد الذكر ،حدیث نمبر : 1304) یہ عربی میں میں نے پڑھی ہے کیونکہ یہ دعا ایسی ہے جو آسانی سے یاد ہوسکتی ہے اور بہت سے نمازیوں کو میں نے دیکھا ہے مسجد مبارک میں یا مسجد اقصیٰ میں ربوہ کے زمانے میں کہ وہ بعض دفعہ اونچی آواز میں یہ دعا ئیں کیا کرتے تھے رَبِّ أَعِلِی عَلَى ذِكْرِكَ وَشُكُرِكَ وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ چنانچه اس کا ترجمہ میں اب آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔معاذ بن جبل سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ا یہ تم نے ایک دفعہ میرا ہاتھ پکڑا اور فرمایا میں تم سے محبت کرتا ہوں۔بڑے نصیب تھے معاذ بن جبل کے۔رسول اللہ صلی له ای تم نے خود ہاتھ پکڑا اور فرمایا میں تم سے محبت کرتا ہوں۔معاذ کہتے ہیں میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول صلی الی تم میں بھی آپ سے محبت کرتا ہوں یعنی عموماً تو جو کم درجہ کا آدمی ہے وہ یہ کہا کرتا ہے کسی بڑے کو کہ میں تجھ سے محبت کرتا ہوں۔پھر جوا باوہ کہتا ہے کہ میں بھی تم سے محبت کرتا ہوں لیکن بعض دفعہ بچوں کو پیار سے بڑے پہلے کہا کرتے ہیں، بچے پھر جواب دیا کرتے ہیں۔ہمارے جو امیر ہیں ہالینڈ کے انہوں نے مجھے ایک دفعہ سنایا، یہ لطیفہ بھی ہے اور بڑی دلچسپ بات ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک دفعہ میرے بچے نے مجھ سے کہا I love you تو عام طور پر بچہ بڑے سے بات کرتا ہے لیکن بعض دفعہ باپ بچے سے بھی کہہ دیا کرتا ہے۔تو بچے نے کہا I love you تو میں نے کہاI love you too۔تو اس کو