خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 817
خطبات طاہر جلد 17 817 خطبہ جمعہ 20 نومبر 1998ء اللہ تعالیٰ سے تعلق کے لئے ایک محویت کی ضرورت ہے۔ہم بار بار اپنی جماعت کو اس پر قائم ہونے کے لئے کہتے ہیں کیونکہ جب تک دُنیا کی طرف سے انقطاع اور اس کی محبت دلوں سے ٹھنڈی ہو کر اللہ تعالیٰ کے لئے فطرتوں میں طبعی جوش اور محویت پیدا نہیں ہوتی اس وقت تک ثبات میسر نہیں آسکتا۔“ (البدر جلد 3 نمبر 32، صفحہ:24،3اگست 1904ء) یہاں جو لفظ ثبات ہے جس کی ہمیں تلاش ہے، جس کی ہمیں ضرورت ہے وہ ثبات حاصل کر نے کا گر بیان فرما دیا ہے۔خدا کی خاطر جو دُنیا سے انسان الگ ہوتا ہے اگر دُنیا کا پیار ساتھ جاری رہے اور محنت اور کوشش سے وہ علیحدگی برداشت کرے تو یہ خدا خوفی تو ہے بہر حال ، اس کا ایک ثواب تو ہے لیکن اس کے نتیجہ میں ثبات نہیں مل سکتا۔اگر دل اللہ کی طرف انکار ہے اور دُنیا سے تعلق محض اس لئے ہو کہ اللہ چاہتا ہے کہ بنی نوع انسان سے بھی تعلق رکھا جائے تو جہاں دل انکار ہتا ہے وہاں ثبات ملتا ہے۔ثبات کہتے ہیں مضبوط قدم جن کے پھسلنے کی پھر کوئی گنجائش باقی نہ رہے تو ثبات کا راز ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بیان فرمایا ہے کہ آخر جب آپ خدا کی طرف لوٹیں گے، محویت ہوگی تو اصل مزہ وہاں آئے گا۔اگر اصل مزہ باہر تھا تو وہ مزہ توڑ کر خدا کی خاطر آئیں گے تو نیکی تو ہے مگر ثبات نہیں کیونکہ خطرہ رہے گا عمر بھر کہ دنیا کی لذتیں کسی وقت کھینچ ہی لیں آپ کو اور پھر آپ ان میں گم ہو جائیں۔تو میں اُمید رکھتا ہوں کہ جماعت اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ثبات قدم کے لئے محویت کا عالم طاری کرنے کی کوشش کرے گی محویت اپنانے کی کوشش کرے گی اور یہ بھی ایسا معاملہ ہے جو دعاؤں کے ساتھ ہوتا ہے۔اس سلسلہ میں جو دعا اللہ تعالیٰ نے ہمیں سکھائی ہے وہ یہ ہے رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَ شَيْتُ أَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ۔(البقرة: 251) رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا - أَفْرِعُ کا معنی قرآن کریم کے ترجمے کے سلسلے میں غور کر کے دیکھ رہے تھے مختلف لغات اٹھا کے دیکھیں تو افرغ کا اصل معنی ہے انڈیلنا، جیسے بالٹیاں بھر بھر کے ڈالی جائیں کسی چیز پر۔تو رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صبرًا کیسی عظیم دعا ہے کہ اے اللہ! صبر بالٹیاں بھر بھر کے ہمارے اندر انڈیل کیوں کہ صبر ایک دقت طلب چیز ہے۔صبر میں ایک وقت بھی ہے جب تک خدا کی طرف سے انڈیلا نہ جائے اس وقت