خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 797
خطبات طاہر جلد 17 وو 797 خطبہ جمعہ 13 نومبر 1998ء ” براہین احمدیہ کی وہ پیشگوئی ہے جو اس کے صفحہ 241 پر درج ہے اور پیشگوئی کی عبارت یہ ہے: لَا تَيْنَسُ مِنْ زَوْحِ اللهِ أَلَا إِنَّ رَوحَ اللهِ قَرِيبٌ أَلَا إِنَّ نَصْرَ اللهِ قَرِيبٌ۔يَأْتِيَكَ مِنْ كُلِّ فَجَ عَمِيقٍ - يَأْتُونَ مِنْ كُلِّ فِي عَمِيْقٍ - يَنْصُرُكَ اللَّهُ مِنْ عِنْدِهِ يَنْصُرُكَ رِجَالُ نُوحِي إِلَيْهِمْ مِنَ السَّمَاءِ۔وَلَا تُصَعِرُ لِخَلْقِ اللَّهِ وَلَا تَسْتَمْ مِّنَ الناس۔دیکھو صفحہ 241 براہین احمدیہ مطبوعہ 1881ء۔“ 1882ء میں پہلا ماموریت کا الہام ہوا ہے آپ کو اور مسیح اور مہدی کے منصب پر فائز ہونا بہت بعد کا واقعہ ہے۔1889ء میں آپ کو اللہ تعالیٰ نے بطور مہدی بیعت لینے کی اجازت فرمائی ہے تو یہ اس سے بہت پہلے کے واقعات ہیں۔براہین احمدیہ جو چھپی تھی اس میں گویا ان سب باتوں کی پہلے سے پیش گوئی موجود تھی۔فرماتے ہیں: براہین احمدیہ مطبوعہ 1881ء و1882ء مطبع سفیر ہند پریس امرتسر۔ترجمہ ( یہ ترجمہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا اپنا ہے) خدا کے فضل سے نومید مت ہو اور یہ بات سن رکھ کہ خدا کا فضل قریب ہے۔خبر دار ہو۔“ خبر دار ہو کا مطلب ہے کہ اس بات پر گواہ بن جاؤ اس کو اچھی طرح پہلے باندھ رکھو۔اس کے لئے لفظ خبر دار استعمال ہوسکتا ہے۔خبر دار بعض دفعہ خطرناک چیزوں سے بچنے کے لئے استعمال ہوسکتا ہے اور بعض دفعہ اچھی چیزوں کو توجہ سے ، غور سے دیکھنے کے لئے بھی استعمال ہو سکتا ہے تو یہاں اس کا یہ موقع ہے۔فرمایا: خبر دار ہو کہ خدا کی مدد قریب ہے۔وہ مدد ہر ایک راہ سے تجھے پہنچے گی اور ہر ایک راہ سے لوگ تیرے پاس آئیں گے اور اس کثرت سے آئیں گے کہ وہ راہیں جن پر وہ چلیں گے عمیق ہو جائیں گی۔(ان پر گڑھے پڑ جائیں گے ) خدا اپنے پاس سے تیری مدد کرے گا۔تیری مدد وہ لوگ کریں گے جن کے دلوں میں ہم آپ القاء کریں گے مگر چاہئے کہ تو خدا کے بندوں سے جو تیرے پاس آئیں گے بد خلقی نہ کرے اور چاہئے کہ تو ان کی کثرت دیکھ کر ملاقاتوں سے تھک نہ جائے۔اس پیشگوئی کو آج پچیس برس گزر گئے جب یہ براہین احمدیہ میں شائع ہوئی تھی۔“ 66 (حقیقۃ الوحی، روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 261)