خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 780
خطبات طاہر جلد 17 780 خطبہ جمعہ 6 نومبر 1998ء پچھلے سال کے مقابل پر تین گنا زیادہ انہوں نے چندہ وصول کیا ہے۔اور چھوٹی سی جماعت ہونے کے باوجود 45000 پاؤنڈ تحریک جدید کا چندہ ادا کیا ہے۔جس کے نتیجہ میں جو ٹیبلز ہیں وہ بدل گئے ہیں اور اچانک برما کا نام وہاں آ گیا ہے جہاں کبھی کسی شمار میں وہ تھا ہی نہیں۔اول جرمنی، دوم پاکستان، تین امریکہ اور برطانیہ زمیں جنبد نہ جنبد گل محمد“ اس نے اپنی چوتھی پوزیشن کو نہیں چھوڑنا ہاتھ سے۔اس دفعہ بھی اسی کا جھنڈا اٹھایا ہوا ہے۔چوتھی پوزیشن نہیں ہاتھ سے جانے دیتے۔پانچویں پر کینیڈا اور چھٹی پر برما۔کہاں جس کا نہ تین میں شمار تھا نہ تیرہ میں وہ چھٹی پوزیشن میں آ گیا ہے اور انڈونیشیا ساتویں پر چلا گیا ہے۔ہندوستان برما کے مقابل پر اندازہ کریں کتنی بڑی جماعت ہے۔ہندوستان آٹھویں نمبر پر ہے۔اب کرنسی کی قیمت کم ہونا بھی ان کے لئے کوئی جواز نہیں رکھتا۔برما کی جماعت سے مارکھا جانایہ تو حد ہی ہو گئی۔زندہ باد بر ما اور زندہ باد ہندوستان آئندہ کے لئے۔سوئٹزر لینڈ نویں پوزیشن پہ جاچکا ہے اور دسویں پہ پیجیئم اور جاپان ہیں۔بیجیم نے بھی ماشاء اللہ بہت ترقی کی ہے۔چھوٹی سی جماعت ہونے کے باوجو داب وہ جاپان کے ساتھ برابر ہوگئی ہے۔پس اس مختصر ذکر کے ساتھ اور اس آخری ذکر کے ساتھ کہ پاکستان میں جو نمایاں طور پر پہلی جماعتیں ہیں جو اول آئی ہیں اسی ترتیب سے جس ترتیب سے میں نام پڑھ رہا ہوں۔لاہور اول، ربوہ دوم، کراچی سوم، اسلام آباد چہارم، راولپنڈی پنجم اور باقی بہت سی جماعتیں ہیں جنہوں نے تھوڑے چھوٹے کام کئے ہیں ان سب کے لئے دعا کی تحریک کے طور پر انہوں نے لکھا ہے اس میں گوجرانوالہ، سرگودها، جھنگ، گوجر خان، حافظ آباد، فیصل آباد، خوشاب، حیدرآباد، میر پور، کنری، یہ ترتیب نہیں بلکہ ایسی بہت سی جماعتیں ہیں جن کے متعلق انہوں نے کہا ہے کہ پہلے کی نسبت زیادہ توجہ دی ہے۔اس لئے دعا کے مستحق ہیں۔اس کے ساتھ ہی میں خطبہ کے اختتام کا اور نئے سال کے آغاز کا اعلان کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ یہ سال ہمارے لئے ہر پہلو سے بہت مبارک کرے اور اس دلچسپ دوڑ میں ہم ہمیشہ ایک دوسرے کا مقابلہ کرتے ہوئے ایک دوسرے سے آگے بڑھنے اور ایک دوسرے کو نیکیوں میں پیچھے چھوڑنے کی کوشش کرتے رہیں۔