خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 761
خطبات طاہر جلد 17 761 خطبہ جمعہ 30اکتوبر 1998ء دے گی جس کا رسول اللہ صل ال ایتم نے وعدہ فرمایا ہے۔یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ دُنیا میں تو یہ وعدہ پورا ہو جائے اور آخرت میں پورا نہ ہو۔قَدْ اَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ۔(المومنون:2) کامیاب ہو گئے وہ مومن جن کے گھر محمد رسول اللہ صلی یتیم کی اطاعت میں جنت بن گئے۔اور لازماً ان کو یقین رکھنا چاہئے ایک ذرہ بھی شبہ نہیں ہونا چاہئے کہ اگلی دُنیا میں جو جنتیں نصیب ہوں گی اسی ایمان کے نتیجہ میں وہ اس سے بہت زیادہ ہے جو ان کے تصور میں آسکتی ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔تو آئندہ انشاء اللہ پھر دوسرے مضامین پر خطبوں کا آغاز ہوگا۔