خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 691
خطبات طاہر جلد 17 691 خطبہ جمعہ 2اکتوبر 1998ء پس حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ صحبت کا سلسلہ میں بڑھانا چاہتا ہوں اور اب جماعت احمد یہ ایسے دور میں داخل ہے کہ یہ محبت کا سلسلہ پھیل رہا ہے اور پھیلتا چلا جائے گا اور ان مطالب پر غور کے نتیجہ میں تمام جماعت پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ جہاں بھی جماعت احمدیہ کی تعداد بڑھتی ہے وہاں مصاحبین کی تعداد بڑھے کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ارادہ تعداد بڑھانے کا نہیں تھا بلکہ ایسی تعداد بڑھانے کا تھا جس کے ساتھ صحبت کا سلسلہ پھیلتا چلا جائے۔پس یہی وجہ ہے کہ میں تمام نو مبایعین کے متعلق ان ملکوں کے سر براہوں کو بار بار نصیحت کرتا ہوں، بار بار سمجھا رہا ہوں کہ اگر تعداد بڑھی اور صحبت نہ پھیلی تو پھر یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے آنے کے مقاصد میں سے نہیں ہے۔تھوڑی بہت شروع میں لگتی ہے لیکن جتنا دباؤ بڑھتا چلا جائے گا اس مہر کے نقوش زیادہ نمایاں ہوتے چلے جائیں گے۔پس آپ لوگ بھی اپنی بڑھتی ہوئی جماعتوں پر اس پہلو سے نظر رکھیں اور اپنی پھیلتی ہوئی اولاد پر بھی اس پہلو سے نظر رکھیں کہ کیا وہ یہ نقوش قبول کر رہے ہیں یا نہیں اور نقش بننے شروع ہو گئے ہیں کہ نہیں اگر یہ بن رہے ہیں تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی عبارت اپنے مقصد کو پالیتی ہے۔اور چاہتا ہے یعنی خاکسار اپنے متعلق فرماتے ہیں عاجزیہ چاہتا ہے: کہ صحبت میں رہنے والوں کا سلسلہ اور بھی زیادہ وسعت سے بڑھا دیا جائے اور ایسے لوگ دن رات صحبت میں رہیں کہ جو ایمان اور محبت اور یقین کے بڑھانے کے لئے شوق رکھتے ہوں۔“ اب دن رات صحبت میں رہیں کا ایک ظاہری معنی بھی ہے یعنی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام قادیان میں آ کر وہاں ٹھہرنے کی بھی بہت تلقین فرمایا کرتے تھے مگر یہ ناممکن تھا کہ یہ پھیلتی ہوئی جماعت جو لاکھوں کی تعداد میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی میں ہی پھیل چکی تھی وہ ساری قادیان میں اکٹھی ہو جاتی۔کسی طرح یہ ممکن نہیں تھا۔پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایسی بات کیسے کہہ سکتے ہیں جو ناممکن ہو۔تو لفظی طور پر کچھ یہ مضمون ان لوگوں پر بھی اطلاق پا تا تھا جو قادیان آئے اور قادیان ہی کے ہورہے۔وہ اولین تھے صحبت پانے والے لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں ہی آخرین بھی تھے اور یہ مضمون بیک وقت چل رہا تھا۔آخرین وہ تھے جو کثرت سے