خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 609
خطبات طاہر جلد 17 609 خطبہ جمعہ 4 ستمبر 1998ء امانت کا مضمون بہت ہی اہم ہے سچے مومن وہ ہیں جو ہمہ وقت اپنی امانتوں اور عہدوں پر نگاہ رکھتے ہیں ( خطبه جمعه فرموده 4 ستمبر 1998ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کیں : وَ الَّذِينَ هُمْ لِاَمُنْتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رُعُونَ وَالَّذِينَ هُمْ بِشَهدَتِهِمْ قَامُونَ وَ الَّذِينَ هُمْ عَلَى صَلَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ أُولَبِكَ فِي جَنَّتِ مکرمون پھر فرمایا: (المعارج: 33تا36) یہ وہی مضمون ہے جو میں نے جرمنی کے گزشتہ خطبہ میں ہمبرگ کے خطبہ میں شروع کیا تھا اور وقت کی کمی کی وجہ سے میں نے یہ وعدہ کیا تھا کہ انشاء اللہ اگلے جمعہ پر جو لندن میں ہوگا میں اسی مضمون کو جاری رکھوں گا۔امانات کا مضمون بہت ہی اہم ہے اور انسان کی روحانی زندگی کی جان اس میں ہے اور اس پہلو سے میں نے حضرت اقدس محمد مصطفی صلی ا یتیم کی ایسی احادیث کا انتخاب کیا ہے جو پیچھے بیان نہیں ہوئیں اور ان احادیث میں کچھ نئے پہلو امانتوں کی ادائیگی کے متعلق بیان ہوئے ہیں لیکن سب سے پہلے جن آیات کی میں نے تلاوت کی ہے ان کی مختصر تشریح کرتا ہوں۔وَالَّذِينَ هُمْ لِاِمَنتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رُعُونَ - رُعُونَ سے مراد نگہداشت کرنے والے جیسے گڈریا اپنی بھیڑ بکری کی نگہداشت کرتا ہے۔وَالَّذِينَ هُمْ لِمَنتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رُعُونَ وہ لوگ یعنی سچے