خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 571 of 970

خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 571

خطبات طاہر جلد 17 571 خطبہ جمعہ 14 اگست 1998ء گونی کا ایک مطلب ہے کا ئنات، وسیع تر دنیا اور ایک گونی کا مطلب ہے فطرت اور جبلت۔تو فرمایا کہ جب ایک عرصہ تک تم یہ کام کرتے رہو گے تو وہ تمہاری جبلت بن جائے گا۔تمہارے اختیار ہی میں نہیں رہے گا کہ اس سے باہر نکل سکو۔پس جبلت بنانے کے لئے جیسا کہ میں نے عرض کیا ہے ایمان کی گہری حقیقت نصیب ہونی ضروری ہے اور خدا تعالیٰ کی ہستی پر کامل ایمان کے نتیجے میں آپ کے دل پر وہ نو را ترے گا جسے قرآن کریم نے محمد رسول اللہ صلی ا یہ ہم بیان فرمایا ہے۔اور اس نور کے ساتھ تمام اندھیروں کا دور ہونا، بھاگ جانا ایک طبعی اور لازمی حقیقت ہے اس کے ساتھ اگر آپ رہے، اس حالت میں آپ رہے تو یہ آپ کی جبلت بن جائے گی۔آپ کی فطرت ثانیہ بن جائے گی بلکہ فطرت اولی ہو جائے گی۔دوسری ہر فطرت آپ کو ثانیہ دکھائی دے گی۔خدا کرے کہ ہمیں اس کی توفیق ملے کیونکہ اس کے بغیر جو عظیم تقاضے ان سے وابستہ ہیں ان کا پورا ہونا ممکن نہیں ہوسکتا۔