خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 519
خطبات طاہر جلد 17 519 خطبہ جمعہ 24 جولائی 1998ء جو طریقے سمجھائے ہیں ان طریقوں پر عمل کرنا تو ضروری ہے۔تو اپنے دائیں بائیں سے بیدار مغز رہیں اور جو اچھے لوگ بھی ہیں بعض دفعہ ان میں بھی جن کو آپ اچھا سمجھ رہے ہیں بعض بد چھپے ہوئے ہوتے ہیں۔اس لئے نگرانی کا یہ نظام سب پر حاوی کر دیں۔ہر شخص اپنے دائیں بائیں کا نگران ہو۔اگر آپ یہ صورت اختیار کریں تو چلتے پھرتے آتے جاتے اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ یہ حفاظت کا انتظام ایسا اعلیٰ ہوگا کہ دنیا میں کبھی کسی سربراہ کے لئے ایسا انتظام نہ ہوا، نہ ہو سکتا ہے۔جب دورویہ کھڑے ہوں تو اس وقت بھی اس کا خیال رکھیں اور ہم اس کو ر بوہ میں استعمال کر چکے ہیں ، آزما چکے ہیں اس عادت کو۔دو مرتبہ ایسا ہوا کہ لازماً کوئی شخص مجھ پر بندوق سے حملہ کرنے کے لئے ، بندوق داغنے کے لئے اپنی چادر میں یا کمبل میں چھپائے کھڑا تھا اور چونکہ میں نے اس وقت منتظمین کو یہ ہدایت کی ہوئی تھی کہ جہاں کوئی شخص آپ کو ایسا نظر آئے ضروری نہیں کہ آپ اس کو حکم دیں چادر ا تارو۔پاس کھڑے ہو جائیں اگر اس کی نیت ہوئی وہ ہاتھ ہلائے گا اسی وقت پکڑ لیں اور دو آدمی پکڑے گئے۔اور پھر انہوں نے تسلیم بھی کر لیا۔تو یہ نظام حفاظت ایسا ہے جس کا کوئی جواب دُنیا میں نہیں، اس کی کوئی مماثلت کہیں اور دکھائی نہیں دے گی۔جو فوجی یا پولیس والے مقرر ہوا کرتے ہیں کتنے ہونگے اس کے باوجود Crowd پیچھے ہوتا ہے، ان کے درمیان ہوتا ہے اور ہر وقت وہ شخص آزاد ہے کچھ نہ کچھ کرنے پر۔اس لئے جماعت احمدیہ کا جو نظام حفاظت ہے ، اس کے متعلق اب چونکہ خطبہ کا وقت ختم ہو گیا ہے میں یہ بتا دینا چاہتا ہوں آخر پر، کہ اول حفاظت اللہ کی ہے۔اس کی حفاظت کا سایہ ہو توکسی کو کوئی چیز گزند نہیں پہنچا سکتی۔اس لئے دعائیں کرتے رہیں اور جو اعلیٰ تو قعات نظام جماعت سے وابستہ ہو چکی ہیں ان کا خیال کریں۔اللہ تعالیٰ ہمارے جلسہ کو امن وامان کے ساتھ نہایت عمدگی کے ساتھ خیر وعافیت سے گزارے اور ہر پہلو سے یہ خوش کن ہو اور خوشیوں کی خبریں لے کر آپ لوگ واپس لوٹیں اور اس وطن کے لئے دعائیں کرتے ہوئے واپس جائیں کہ اگر پہلے نہیں تو آپ کے جانے کے بعد کوئی نہ کوئی تبدیلی ان میں واقع ہو۔آمین