خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 477 of 970

خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 477

خطبات طاہر جلد 17 477 خطبہ جمعہ 10 جولائی 1998ء یہ سوال پیدا ہوتا ہے۔یہ اس لئے کیا گیا کہ اس بچی پر تمام دنیا سے جس خاندان میں یہ رشتہ ہوا ہے ان لوگوں نے براہ راست اثرات ڈالے اور اتنا زیادہ اس کو یقین دلایا کہ تمہارے لئے یہی ایک موقع ہے جو اس رشتہ کے نتیجہ میں تم خاندان میں آسکتی ہو ورنہ تمہیں خاندان کا کوئی رشتہ نصیب نہیں ہوسکتا۔اب اس بچی کے دل میں یہ طبعی خواہش تھی کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے خاندان میں ہی میں بیاہی جاؤں اور یہ جود باؤ تھے اس کی وجہ سے ایک لمبا عرصہ سخت کرب میں مبتلا رہی۔آدھی آدھی رات کو مجھے اٹھ کے جگاتی تھی کہ میں کیا کروں مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہی۔خواب میں بھی اللہ تعالیٰ نے تنبیہ کی تھی لیکن اس کے باوجود بجھتی تھی کہ جو کچھ میرے سامنے بیان کیا جارہا ہے گویا میرا مستقبل اب یہی ہے ، میں کسی اور جگہ جا نہیں سکتی اور اتنازیادہ یقین دلایا گیا تھا کہ ہم سب اس بات کے ضامن ہیں کہ تم خوش رہوگی ، اپنا گھر بنا کے رکھو گی ، گھر میں راج کرو گی کہ ان باتوں نے اس کو بہت زیادہ اس رشتے کی طرف مائل کر دیا اور میرے لئے ایک روک تھی باوجود اس کے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے میرے دل پر قطعیت کے ساتھ یہ بات گاڑ دی گئی تھی پہلے دن سے ہی کہ یہ رشتہ ہر گز اس بچی کے لئے مناسب نہیں ہے پھر بھی میں کیوں آخر مانا۔یہ ایک غلطی تھی اور اس غلطی کا خمیازہ بھگتنا پڑا اور یہی غلطی تھی جس کے نتیجہ میں پھر وہ دعا ئیں قبول نہیں ہوئیں جن کو بظاہر قبول ہونا چاہئے تھا۔جب اللہ تعالیٰ خود خبر دے چکا ہو کہ یہ مناسب نہیں ہے ہرگز نہ کرو اور طبعی طور پر دل میں بھی مسلسل تر ڈرہو اُس کے بعد میرا اس کو اُس گھر میں رخصت کرنا ایک بنیادی غلطی تھی جس کی طبعی سزا خدا تعالیٰ کی طرف سے ملنی تھی اور وہ جو دعائیں قبول نہیں ہوئیں ان کی بنیادی یہ وجہ ہے کہ اللہ کی تقدیر میں مناسب ہی نہیں تھا تو غیر مناسب دعائیں کیسے قبول کرتا۔اب یہ مسئلہ بھی آپ لوگ خوب اچھی طرح سمجھ لیں کہ بعض دفعہ دعا ئیں اس لئے قبول نہیں ہوتیں کہ اللہ کے نزدیک ان کا قبول ہونا مناسب نہیں ہوتا خواہ کتنے درد اور گریہ وزاری سے آپ دعائیں کریں وہ کوڑی کا بھی اثر نہیں دکھائیں گی۔اگر اللہ آپ کا ہمدرد ہے تو فیصلہ وہی فرمائے گا جو آپ کے لئے بہتر ہے۔تو یہ سارا جھگڑا تھا جس کا کھولنا جماعت پر ضروری تھا اور نہ اس وقت کی آپ ویڈیو دیکھیں جو کئیوں کے پاس محفوظ ہوگی تو ایک عجیب سا نظارہ دکھائی دے رہا ہے۔ساری دنیا مجھے اس وقت لکھ رہی تھی کہ یہ شادی Unique ہے یعنی جب سے دنیا بنی ہے جب تک دنیا ر ہے گی ایسی شادی دوبارہ