خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 465
خطبات طاہر جلد 17 465 خطبہ جمعہ 10 جولائی 1998ء خدا تعالیٰ بندے کے حسن ظن کے مطابق سلوک کرتا ہے ہمیشہ خدا تعالیٰ کا فضل بچاتا ہے نہ کہ انسان کے اعمال (خطبہ جمعہ فرمودہ 10 جولائی 1998ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں : ياَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا قُوا أَنْفُسَكُمْ وَ أَهْلِيكُمْ نَارًا وَقُودُهَا النَّاسُ وَ الْحِجَارَةُ عَلَيْهَا مَلَيْكَةٌ غِلَاظٌ شِدَادُ لَا يَعْصُونَ اللهَ مَا اَمَرَهُم b يَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ۔يَايُّهَا الَّذِينَ كَفَرُوا لَا تَعْتَذِرُوا الْيَوْمَ ، إِنَّمَا تُجْزَوْنَ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ پھر فرمایا: (التحريم: 8،7) یہ وہ آیات کریمہ ہیں جن کی تلاوت میں نے امریکہ کے آخری خطبہ میں بھی کی تھی اور ان آیات کے مضمون کے پیش نظر تمام ایسے متمول احمدیوں کو خصوصیت سے نصیحت کی تھی جو اپنے اموال سے اللہ کی نسبت زیادہ محبت کرتے ہیں اور اس کے نتیجہ میں ان کے ہاتھوں سے ان کی اولادیں بھی نکلی چلی جارہی ہیں اور جو مال وہ جمع کرتے ہیں وہ ان کے کسی کام نہیں آئے گا۔یہ ایک عمومی نصیحت تھی لیکن اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ وہاں کی جماعت کے اکثر لوگ اس میں ان معنوں میں مبتلا ہیں کہ جماعت کے چندوں پر کوئی بداثر پڑتا ہے کیونکہ یہ لوگ جو محروم ہیں ان کی ادائیگیاں ان لوگوں کے مقابل پر جو اللہ کی راہ میں ویسا ہی مال خرچ کرتے ہیں جیسا کہ خدا اُن کو عطا فرماتا ہے وہ اتنی