خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 429
خطبات طاہر جلد 17 429 خطبہ جمعہ 26 جون 1998ء خدا کی راہ میں تقویٰ شعار خرچ کرنے والے چاہئیں محبت کے نتیجہ میں خرچ کرنے سے خرچ کا سلیقہ آئے گا (خطبہ جمعہ فرمودہ 26 جون 1998ء بمقام بیت الرحمن واشنگٹن۔امریکہ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کی: المن ذلِكَ الْكِتَبُ لَا رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ ) الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ وَيُقِيمُونَ الصَّلوةَ وَمِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ ) پھر فرمایا: (البقرة:2تا4) سورة البقرة کی یہ پہلی آیات ہیں جن کی میں نے تلاوت کی ہے۔اسی تعلق میں بعد میں آنے والی بعض آیات کی بھی تلاوت کروں گا تا کہ ان دو مضامین کو جو بظاہرا الگ الگ ہیں اکٹھا باندھ دوں۔سورة البقرة کی آیت نمبر 10 اور 11 میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: يُخْدِعُونَ اللهَ وَالَّذِينَ آمَنُوا ۚ وَمَا يَخْدَعُونَ إِلَّا أَنْفُسَهُمْ وَمَا يَشْعُرُونَ لا ط في قُلُوبِهِمْ مَّرَضٌ فَزَادَهُمُ اللَّهُ مَرَضًا وَ لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ بِمَا كَانُوا (البقرة: 10تا11) يَكْذِبُونَ الم - انا اللهُ أَعْلَمُ میں اللہ ہوں سب سے زیادہ جاننے والا - ذلِكَ الْكِتَبُ لَا رَيْبَ فِيهِ یہ وہ کتاب ہے جس کے بارے میں قطعاً کوئی شک نہیں، نہ کسی شک کی گنجائش ہے۔یہاں ذلك الكتب سے قرآن کی عظمت کی طرف بھی اشارہ ہے اور ان پیشگوئیوں کی طرف بھی جن میں