خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 377
خطبات طاہر جلد 17 377 خطبہ جمعہ 5 جون 1998ء حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کی روشنی میں وَ يَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ کی تشریح (خطبہ جمعہ فرموده 5 جون 1998ء بمقام بيت الفضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کریمہ کی تلاوت کی: يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا قُوا أَنْفُسَكُمْ وَ أَهْلِيكُمْ نَارًا وَقُودُهَا النَّاسُ و الْحِجَارَةُ عَلَيْهَا مَلَيْكَةٌ غِلَاظٌ شِدَادُ لَا يَعْصُونَ اللهَ مَا أَمَرَهُم وَيَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ پھر فرمایا: (التحريم:7) یہ سورۃ تحریم کی ساتویں آیت ہے جس کی میں نے تلاوت کی ہے اس کا جو تر جمہ تفسیر صغیر میں درج ہے وہ یہ ہے کہ : ”اے مومنو! اپنے اہل کو بھی اور اپنی جانوں کو بھی دوزخ سے بچاؤ جس کا ایندھن خاص لوگ ( یعنی کا فر ) ہوں گے اور اسی طرح پتھر ( جن سے بت بنے ) اس (دوزخ) پر ایسے ملائکہ مقرر ہیں جو کسی کی منت سماجت سننے والے نہیں بلکہ اپنے فرض کے ادا کرنے میں بڑے سخت ہیں اور اللہ نے ان کو جو حکم دیا ہے اس کی وہ نافرمانی نہیں کرتے اور جو کچھ کہا جاتا ہے وہی کرتے ہیں۔“ 66 ( سورة التحريم ، آیت نمبر : 7 ترجمه از تفسیر صغیر بیان فرمودہ حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد )