خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 328 of 970

خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 328

خطبات طاہر جلد 17 328 خطبہ جمعہ 15 مئی 1998ء لے کیونکہ وہ جانتا ہے جب شیطان کو موقع ملا وہ اسے اچک لے گا۔اس کی مثال ایسی ہی ہے جیسے مرغی کے پروں کے نیچے اس کے چوزے آجایا کرتے ہیں۔وہ تو نکل کے باہر بھی جاتے ہیں اور ادھر اُدھر پھرتے ہیں لیکن اللہ کی پناہ میں جو ایک دفعہ آ جائے ، اس کی رحمت کے پروں کے نیچے آجائے وہ نکلنے کا تصور بھی نہیں کر سکتا لیکن مرغی کے چوزوں کو بعض انسانوں سے زیادہ سمجھ ہے۔جب خطرہ در پیش ہو، کسی چیل کا سایہ دیکھیں جو سر پر منڈلا رہی ہو تو وہ دوڑ کر اپنی ماں کے پروں کے نیچے آجاتے ہیں اور وہیں اپنا امن دیکھتے ہیں اور یہ حقیقت ہے کہ چیل باوجود اس کے کہ بہت خونخوار ہے اور چوزے پر ذرا بھی رحم نہیں کرتی اور جانتی ہے کہ مرغی کی اس کے مقابل پر کوئی بھی حیثیت نہیں مگر پھر بھی اسے یہ جرات نہیں ہوتی کہ اس کے پروں کے اندر سے اس کا بچہ نوچ لے۔اللہ تعالیٰ نے انسان کو یہ فطرت بخشی ہے کہ وقت پر جب اسے اپنے عزیزوں کے نقصان کا اپنے پیاروں کے نقصان کا خطرہ ہو تو انسان بھر جاتا ہے اور سب سے زیادہ ماں بھرتی ہے اور مختلف Naturalist جن کو کہتے ہیں یعنی جانوروں کی زندگی کا مطالعہ کرنے والے، بتاتے ہیں کہ بظاہر کمزور نظر آنے والی مائیں بھی ایسے موقعوں پر ایسا بھرتی ہیں مثلاً شیرنی کہ اس کے مقابل پر بہت بڑے بڑے شیر بھی ڈر کے بھاگ جایا کرتے ہیں۔تو سوچیں کہ ایک مرغی کے بچے کو اگر یہ امن نصیب ہو تو وہ جو اللہ کے پیارے ہیں ان کو کیسا امن نصیب نہیں ہو گا مگر وہ چوزہ جو باہر رہ جائے ، جو سمجھے کہ کوئی ایسی بات نہیں ، وہ ضرور آ چکا جاتا ہے۔چیل اس پر جھپٹتی ہے اور اس کو اڑا لے جاتی ہے۔تو آپ لوگ مرغی کے چوزوں سے تو زیادہ عقل دکھا ئیں۔اوّل تو خدا کی پناہ میں آکر شیطان کے ہر خطرہ سے آپ بچ سکتے ہیں اور بچیں گے اور لازما بچیں گے لیکن اگر یہ بے پرواہی ہوئی ، اس دائرہ سے باہر نکل کر اپنی قسمت آزمائیں گے تو جان لیں کہ یقینا آپ کی قسمت ہلاک شدہ لوگوں کی قسمت ہے۔جو نہی آپ نے یہ آزمائش کی اُسی آزمائش میں آپ مارے جائیں گے۔پس قرآن کریم نے إِنَّهُ لَكُم عدو مبین کہہ کے بتا دیا کہ وہ تو تاک میں بیٹھا ہے۔شیطان کو تو ذرا بھی تم نے موقع دیا تو وہ تمہیں اچک کے لے جائے گا۔پس اس پہلو سے اپنی ساری زندگی کی ، اپنے لمحہ لحہ کی حفاظت ضروری ہو جاتی ہے۔فَاِن زَلَلْتُم اگر تم ڈگمگائے بعد اس کے کہ کھلے کھلے نشان تمہارے پاس آچکے ہیں فَاعْلَمُوا أَنَّ اللهَ عَزِيزٌ حَكِيم تو جان لو کہ اللہ تعالیٰ بہت غالب حکمت والا اور بزرگی والا ہے۔