خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 318
خطبات طاہر جلد 17 318 خطبہ جمعہ 8 مئی 1998ء پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام خوارق کو صرف اپنے لئے خاص نہیں فرمار ہے۔یہ ہے جو خوشخبری ہے۔فرمایا تم صادق بنو اور دیکھو کہ تمہاری تائید میں بھی خدا تعالیٰ خوارق دکھائے گا اور ان خوارق کے نمونے میں بھی احمدیوں میں دیکھتا رہتا ہوں۔واقعہ بہت سے احمدی ایسے ہیں جن کی تائید میں اللہ تعالیٰ خارق عادت معجزے دکھاتا چلا جارہا ہے اور یہ دنیا میں پھیلے پڑے ہیں۔پس اس وجہ سے وہ صادق بنے کی کوشش کریں جن کے لئے خدا تقدیر کو حرکت دیتا ہے اور وہ انسانی تدبیروں پر غالب آجایا کرتی ہے۔اگر ایسے صادق بن جائیں گے تو پھر دیکھیں تو سہی کہ دنیا میں احمدیت کس شان کے ساتھ پھیلتی اور کیسے کیسے دنیا کی اصلاح کرتی ہے۔کتنے عظیم الشان فوائد احمدیت سے وابستہ ہو جاتے ہیں۔فرمایا: چونکہ صحبت کا اثر ضرور ہوتا ہے اس لئے جو شخص ایسے آدمی کے پاس جو حرکات وسکنات، افعال و اقوال میں خدائی نمونہ اپنے اندر رکھتا ہے صحت نیت اور پاک ارادہ اور مستقیم جستجو سے ایک مدت تک رہے گا تو یقین کامل ہے کہ وہ اگر دہر یہ بھی ہو تو آخر خدا تعالیٰ کے وجود پر ایمان لے آئے گا کیونکہ صادق کا وجود خدا نما وجود ہوتا ہے۔“ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے بھی بہت سے دہریوں کو شفا بخشی مگر ان کو جو پاس آئے اور کچھ دیر ٹھہرے اور خدا نمائی کے نشان دیکھے لیکن جو آئے اور گزر گئے ان کی اصلاح تو نہیں ہو سکتی تھی، نہ ہی ان کے لئے یہ موقع تھا کہ وہ ٹھہر کر تازہ بتازہ ، ٹو بہ کو نشانات کا خود مشاہدہ کر سکیں۔فرمایا پاک ارادہ ، نیت صاف ہونی ضروری ہے۔اور مستقیم جستجوی مستقیم جستجو ایک بہت ہی پیارا محاورہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایجاد فرمایا ہے۔فرمایا جستجوسرسری بھی تو ہو جاتی ہے۔دیکھا، کوئی چیز نہیں ملی ، چلے گئے کہ کوئی بھی نہیں ہے لیکن ایک چیز کا کھوج لگانے کے لئے جس طرح پولیس بعض دفعہ قتل کے نشانات ڈھونڈتی ہے اس کو کہتے ہیں مستقیم جستجو۔وہ چھوڑتے نہیں اس بات کو۔خالی میدان دکھائی دے رہا ہے وہاں کوئی بھی نشان نہیں ، گھاس کی پتی پتی کو بڑی استقامت کے ساتھ الٹ کے دیکھ رہے ہوتے ہیں۔بعض دفعہ ہزار ہا آدمی پولیس کے ساتھ اس مستقیم جستجو میں شامل ہو جاتے ہیں اور بالآخر وہ پھل لاتی ہے۔ایک مچھلی پکڑنے والا بعض دفعہ سارا دن وہاں بیٹھا رہتا ہے اس کو جستجو ہے کہ مچھلی ہاتھ آئے اور بعض دفعہ ایک دن، دو دن، تین دن کے بعد بہت بڑی مچھلی