خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 235
خطبات طاہر جلد 17 235 خطبہ جمعہ 3اپریل 1998ء بعد پھر جو قدم بھی اٹھاؤ گے، جس کو بھی بلاؤ گے پیار سے بلاؤ، محبت سے، خلوص کے ساتھ بلا ؤ دکھانے کی خاطر نہیں۔پس جب اپنے گھروں میں دعوت دو ان چیزوں پر عمل درآمد کے بعد، یہاں دل کے گھروں کی بات ہو رہی ہے فرمایا پھر اخلاص دیکھنا تمہارے اخلاص کے نتیجہ میں کوئی آئے گا۔اخلاص میں کمی ہوگی تو کوئی نہیں آئے گا۔اب ہم نے دیکھا ہے کہ بندوں کو ، انسانوں کو اخلاص کا پورا علم نہیں ہوتا اس لئے ایسے گھروں میں وہ چلے جاتے ہیں لیکن اللہ کوعلم ہے۔اللہ جانتا ہے کہ اپنی دانست میں ساری صفائیاں کر کے گویا مجھے بلایا جا رہا ہے اس وجہ سے کہ دُنیا کو میراتعلق دکھا ئیں۔اب یہ بھی دھوکا ایک باقی رہتا تھا۔فرما یا کبھی نہیں ہو سکتا۔اللہ نے جھانک کے بھی نہیں دیکھنا اگر تمہارے اخلاص میں کمی آگئی۔چنانچہ قرآن کریم نے مُخلِصاً لَهُ الدِّينَ (الزمر: 3) کے مضمون کو بار بار کھولا ہے اور بڑی وضاحت کے ساتھ بیان کیا ہے۔جب تک دین کو اللہ کے لئے خالص نہیں کرو گے وہ نہیں آئے گا جب خالص کر لو گے تو وہ گھر تمہارا گھر کہاں رہا وہ تو اللہ کا گھر بن گیا اور اپنے گھر میں خدا نہ آئے یہ کیسے ہو سکتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تحریرات ہاتھ پکڑ کر چھوٹی چھوٹی باتوں سے سفر شروع کراتی ہیں اور آگے بڑھتے بڑھتے وہاں پہنچ جاتی ہیں جہاں انسان تصور بھی نہیں کر سکتا تھا۔آسان رستے ، حقیقت پر مبنی رستے عقل کو روشن کرنے والے رستے ، ہلکے قدموں کے ساتھ بڑی بڑی بلندیاں طے کرنے کے راز۔یہ باتیں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تحریرات سے عیاں ہیں۔اخلاص پیدا کرو“ کے بعد پھر دوبارہ زور دیا ہے۔سچ مچ دلوں کے حلیم اور سلیم اور غریب بن جاؤ ( یہ فرضی باتیں نہ سمجھو سچ سچ تمہیں بننا پڑے گا) کہ ہر یک خیر اور شر کا پیج پہلے دل میں ہی پیدا ہوتا ہے۔“ (ازالہ اوہام حصہ دوم، روحانی خزائن جلد 3 صفحہ: 547) اگر ان باتوں پر عمل نہیں کرو گے تو ایسے بیچ دبے ہوئے کہیں پڑے ہوں گے وہ پھوٹ سکتے ہیں۔تو ایسی صفائی کرو کہ ایسے بیج جن سے غلط کونپلیں پھوٹ سکتی ہیں ان کا صفایا کر دو تو دوسری صفائی ظاہری صفائی نہیں بلکہ اندرونی صفائی ہے۔اب یہ بھی دیکھا گیا ہے ایسی حقیقت ہے جودنیا میں بھی دکھائی دیتی ہے۔ایک عمارت جماعت نے خریدی تھی گلاسگو میں۔میں بھی موقع پر گیا تھا، جب ساری صفائی ہو گئی اور لگا کہ اب چمک اٹھی ہے