خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 214 of 970

خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 214

خطبات طاہر جلد 17 214 خطبہ جمعہ 27 مارچ1998ء ہم بتائیں گے کہ یہ کون افسر ہے اور کیا حرکتیں ہو رہی ہیں تو اس طرح کے واقعات ہو رہے ہیں۔ان واقعات کا مجھے ایک بہت بڑا فائدہ پہنچا ہے کہ مجھے نواحمد یوں پر پہلے سے زیادہ توجہ دینے کا موقع مل رہا ہے اور بہت سے ایسے لوگ ننگے ہو رہے ہیں جنہوں نے نمبر بنائے تھے تبلیغ نہیں کی تھی۔تو میں جواب ہدایتیں جاری کر رہا ہوں ان کی رو سے آئندہ تمام تبلیغی پروگراموں میں لازم ہوگا کہ جو احمدی کامیاب تبلیغ کا دعویٰ کرتا ہے اس کا حال پہلے دیکھو، اس کا اپنا دل کیسا ہے، اس کا اپنا عمل کیسا ہے۔کیا وہ خود چندوں میں اور باجماعت نماز میں شمولیت میں تیز ہے۔کئی دفعہ جواب ملے گا کہ نہیں وہ صرف تبلیغ کرتا ہے لیکن دوسروں کو ، اپنے نفس کو تبلیغ نہیں کرتا۔تو یہ سارے مسائل ہیں جو حقیقت تقویٰ سے بے خبری کے نتیجہ میں پیدا ہوتے ہیں اور یہ جو آیات میں نے آپ کے سامنے رکھی ہیں ان پر گہرے غور کے فقدان سے یہ مسائل پیدا ہوتے ہیں۔پس تمام پاکستان میں جب میں احتیاط کی نصیحت کرتا ہوں تو یہ نہ سمجھیں کہ رک جائیں اس کام سے۔جہاں کھلے بندوں بعض لوگ اقرار کرتے ہیں کہ ہم احمدی ہیں اور احمدی ہونے کے بعد چاہے تھوڑا سا ہی کچھ نہ کچھ اپنی جیب سے چندہ دینا شروع کر دیتے ہیں ، یا وہ سارے لوگ جو پہلے نماز نہیں پڑھتے تھے احمدی اثر کے نتیجہ میں کچھ نماز کی طرف توجہ دے دیتے ہیں، یہ ہمارے ہیں۔اگر چہ کامل نہیں مگر مجھے یقین ہے کہ ان کا کمال کی طرف قدم اٹھ رہا ہے۔آج نہیں تو کل ایک مقام ضرور آئے گا کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک یہ حقیقہ متوکلین میں شمار ہوں گے جو اپنی کوششوں پر نہیں بلکہ اللہ کی رحمت پر توکل رکھتے ہیں۔پس یہ باتیں جب میں سمجھاتا ہوں تو مشکل یہی ہے کہ بعض لوگ پوری طرح کام سے پیچھے ہٹ جاتے ہیں کہ او ہو بڑی غلطی ہو گئی ہمیں Census کی خاطر کسی سے دستخط کروانے نہیں چاہئیں۔ہرگز یہ مراد نہیں ہے۔اگر پہلی رپورٹ ٹھیک ہے کہ یہ احمدی ہیں تو پھر آپ کا پیچھے ہٹنا غلط۔یہ دو باتیں ایسی ہیں جن کو آپ علیحدہ کر ہی نہیں سکتے۔اگر آپ کی رپورٹیں سچی تھیں جن پر میں اعتماد کر بیٹھا ہوں تو انکا لازمی تقاضا یہ ہے کہ آپ کو Census کے وقت بھی ان نو مبائعین کو احمدی ظاہر کرنا ہوگا۔اگر نہیں کر سکتے تو جان لیں کہ آپ کی رپورٹیں غلط تھیں۔اس لئے آپ کو اس مصیبت میں میں نے ڈال دیا ہے پھر دونوں میں سے ایک طرف آپ کو قدم رکھنا ہوگا۔اگر دونوں طرف قدم رکھتے ہیں تو وہ سچائی کے ساتھ رکھے جائیں گے۔جہاں احمدی سچے تھے وہاں ان کا