خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 183 of 970

خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 183

خطبات طاہر جلد 17 183 خطبہ جمعہ 20 مارچ 1998ء نیکی میں ترقی کے حصول کے لئے ہمیشہ خدا تعالیٰ کی طرف قدم بڑھاتے رہنا چاہئے (خطبه جمعه فرموده 20 مارچ 1998ء بمقام بيت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کی: يَايُّهَا الْإِنْسَانُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلى رَبِّكَ كَدْحًا فَيُلْقِيهِ أَ فَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَبَةَ بِيَمِينِهِ فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًان (الانشقاق:7 تا9) پھر فرمایا: جن آیات کی میں نے تلاوت کی ہے یہ سورۃ الانشقاق کی سات سے نو آیات ہیں اور ان کا ترجمہ یہ ہے کہ اے انسان تو اپنے رب کی طرف بہت مشقت کے ساتھ اور زور لگا کر جانے والا ہے اور پھر اس سے ملنے والا ہے۔فَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتبه ببینه پس وہ شخص جسے اس کی کتاب دائیں ہاتھ سے دی جائے گی۔فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا تو اس سے بہت آسان حساب لیا جائے گا۔ان آیات میں خوش خبریاں بھی ہیں اور تنبیہات بھی ہیں اور خوشخبری تو سب سے بڑی یہی ہے کہ آخر اللہ تعالیٰ سے ملنا ہے لیکن کس رستہ سے ملنا ہے مشکل رستہ سے یا آسان رستہ سے اور وہ لوگ جو خدا کی راہ میں محنت کرتے ہیں یا کرنے والے ہیں ان دونوں کے لئے دونوں راہیں کھلی ہیں مشکل رستہ سے بھی جاسکتے ہیں اور آسان رستہ سے بھی جاسکتے ہیں۔یہ مشکل رستہ کون سا ہے اور آسان کون سا ہے اس کی کچھ تشریح میں یہاں آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔