خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 865 of 1024

خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 865

خطبات طاہر جلد 16 865 خطبہ جمعہ 21 نومبر 1997ء لَا رَيْبَ فِيهِ کوئی شک نہیں ، کوئی بھی نہیں لیکن ایک بات ہے هُدًى لِّلْمُتَّقِيْنَ اگر تم متقی ہو تو تمہاری ساری مشکلات کو یہ کتاب آسان کر دے گی۔اگر متقی ہی نہیں تو پھر یا درکھو کہ ہر ایک نیکی کی جڑ یہ انقاء ہے۔اگر یہ جڑ رہی سب کچھ رہا ہے۔پس تمہارے سفر کا آغاز ہی نہیں ہوگا۔اگر چہ یہ رستہ تمہارے سامنے کھلا ہوگا اور یہ ایسی صراط مستقیم ہے جو کشادہ ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس کو ہمیشہ کشادہ راہ کے طور پر یاد فرمایا ہے۔کسی مذہب کی سیدھی راہ اتنی کشادہ نہیں جو ہر چیز کو اپنے اندر سمالے کہ اس سے ہٹ کر کوئی اور راہ تلاش کرنے کی ضرورت ہی پیش نہ آئے۔پس ہماری ساری ضرورتیں ، ہمارے سارے مسائل کا حل، ہماری نماز کی کمزوریوں کو دور کرنے کے طریقے ، ہمارے الحاح، کس طرح ہمیں خدا کے حضور گرنا چاہئے ، کون کون سی حالتیں ہیں جو مددگار ہوتی ہیں، کس طرح بعض دفعہ دل جھنجھوڑے جاتے ہیں، کس طرح دلوں پر لرزہ طاری ہو جاتا ہے۔وہ کون سے امور ہیں جو آپ کی عبادت کی راہ میں محمد ہوں گے یہ تمام اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ قرآن کریم میں موجود ہیں اور یہی قرآن ہے جو آج ہمارا راہنما ہے جیسا کہ پہلے بھی ہمیشہ سب کا راہنما رہا ہے۔اس مضمون کے متعلق باقی امور انشاء اللہ میں اگلے خطبہ میں پیش کروں گا۔انشاء اللہ تعالیٰ