خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 863
خطبات طاہر جلد 16 863 خطبہ جمعہ 21 نومبر 1997ء ہماری ذات میں نہیں اس لئے ڈر جاتے ہیں۔میں نے کہا اگر ڈر جاتے ہیں تو پھر آپ کو کوئی نجات نہیں مل سکتی۔آگے پڑھا کریں اور غور سے پڑھا کریں کہ جہاں ڈراتے ہیں وہاں اس کا تریاق بھی بتاتے ہیں ، وہاں ساتھ ساتھ راہنمائی بھی فرماتے ہیں کہ اس خوف و ہراس سے بچ نکلنے کا کیا راستہ ہے۔اب یہ عبارت اسی قسم کی عبارت ہے جو میں آپ کے سامنے رکھ رہا ہوں۔فرمایا: ”ہماری جماعت کو چاہئے کہ ہمت نہ ہار بیٹھے یہ بڑی مشکلات نہیں ہیں۔میں تمہیں یقیناً کہتا ہوں کہ خدا تعالیٰ نے ہماری مشکلات آسان کر دی ہیں۔۔۔“ اب یہ بہت بڑا انعام ہے جو جماعت احمدیہ پر نازل ہوا ہے۔دنیا میں اور کسی مذہبی جماعت کی مشکلات اس طرح آسان نہیں کی گئیں جس طرح جماعت احمدیہ کی مشکلات آسان کی گئی ہیں۔کتنا بڑا خزانہ ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی کتب کی صورت میں ہمارے لئے چھوڑ دیا ہے اور بار بار انہی باتوں کو دہراتے ہیں، انہی باتوں کو سمجھاتے ہیں تا کہ وہ جو نہ سمجھ سکے ہوں وہ بھی سمجھ لیں۔کس جماعت کی خدا تعالیٰ نے اس طرح مشکلات آسان کی ہیں۔اس لئے پہلے تو یہ یقین اپنے دل میں جاگزیں کرلیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے: " خدا تعالیٰ نے ہماری مشکلات آسان کر دی ہیں کیونکہ ہمارے سلوک کی راہیں اور ہیں ( یعنی باقی مذہبی جماعتوں سے اور باقی صوفیاء اور اولیاء اللہ کے مقابل پر ہمارے سلوک کی راہیں اور ہیں۔ان جیسی بھیا تک راہیں نہیں جیسی انہوں نے اختیار کر رکھی ہیں۔ہمارے ہاں یہ حالت نہیں ہے کہ کمریں جھک جائیں یا ناخن بڑھا لیں یا پانی میں کھڑے رہیں اور چلہ کشیاں کریں یا اپنے ہاتھ خشک کر لیں اور یہاں تک نوبت پہنچے کہ اپنی صورتیں بھی مسخ ہو جائیں۔“ امر واقعہ یہ ہے کہ وہ صوفی جیسا کہ میں نے بعض پاگل صوفیوں کا ذکر کیا ہے اور ابھی ایسے بہت سے صوفی ہیں جو دنیا کی نظر میں بڑی چلہ کشی کر رہے ہیں۔اپنے ہاتھ سکھا لیتے ہیں، کھڑے کھڑے ہو ہو کرتے راتیں گزار دیتے ہیں اور اس قسم کے صوفی صرف مسلمانوں میں نہیں ملتے دنیا کے ہر مذہب میں ملتے ہیں اور ہر ایسے صوفی کو کچھ بھی حاصل نہیں ہوتا سوائے اس کے کہ اپنے اعضاء سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔ہندو فقیروں میں بھی آپ کو ایسے ملیں گے جن کی کھڑے کھڑے ٹانگیں خشک ہو