خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 838 of 1024

خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 838

خطبات طاہر جلد 16 838 خطبہ جمعہ 14 نومبر 1997ء پیار کی نظریں پڑنے لگیں اور یہ حالت اگر زندگی بھر اسی طرح رہے تو وہ زندگی نماز بن جاتی ہے۔یہی مضمون ہے جس کو جو حضرت اقدس محمد مصطفی امیہ کے تعلق میں یوں بیان فرمایا گیا۔قل اِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي (الانعام: 163) - مَحْيَايَ وَمَمَاتِي كو صَلَاتِي ونسکی سے اس طرح باندھا گیا ہے کہ ایک ہی چیز کے دو نام ہیں یعنی میرا مرنا جینا تو نماز ہے۔ساری زندگی نماز بن چکی ہے۔یہ وہ حالت ہے جس حالت کی طرف حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ان الفاظ میں اشارہ فرماتے ہیں سُبحانَ مَن یرانی جو بھی میں سوچتا ہوں، جو بھی میں کرتا ہوں، جو کچھ میں خدا کے حضور عجز اور انتہائی تذلیل کے ساتھ عرضداشت کرتا ہوں ان سب باتوں پر اللہ کی نظر ہے۔میری دعاؤں کو قبول فرماتا ہے۔میرے دشمنوں سے خود نپٹتا ہے۔میں سویا ہوں تو وہ جاگتا رہتا ہے گویا ہر حال میں اللہ تعالیٰ کی نظر مجھ پر ہے۔اس کیفیت کو پیدا کرنے کے لئے اپنی نمازوں کو سنوار میں اور یہ ایک بڑا لمبا سفر ہے۔یہاں پہنچ کر مجھے یہ تسلیم کر نا پڑتا ہے کہ اکثر جو میرے مخاطب ہیں ان کو علم نہیں کہ کتنا مشکل کام ہے۔مشکلوں سے گھبرانا بھی نہیں چاہئے لیکن مشکلوں کو نظر انداز کر کے انسان سمجھے کہ بہت آسان راہ کی طرف بلا یا جارہا ہے یہ درست نہیں ہے۔راہ آسان ہو سکتی ہے اسی صورت میں کہ اللہ اس راہ کو آسان کرنے کا فیصلہ فرمائے اور یہی بات ہے جس کی طرف حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے توجہ دلائی ہے۔اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَ اِيَّاكَ نَسْتَعِينُ تیری ہی عبادت کرتے ہیں ، تیری ہی عبادت کریں گے کسی اور کی طرف نہیں دیکھیں گے لیکن اِيَّاكَ نَسْتَعِينُ بڑا مشکل کام ہے تیری مدد کے بغیر ممکن نہیں ہے۔پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس موقع پر فرماتے ہیں: و بعض بیوقوف کہتے ہیں کہ خدا کو ہماری نمازوں کی کیا حاجت ہے۔خدا کو حاجت نہیں، ہمیں خدا کی حاجت ہے جو ہمیشہ رہے گی اور یہی عبادت کا مفہوم ہے جس پر میں پچھلے خطبہ میں روشنی ڈال چکا ہوں۔مگر یہ حاجت روائی خدا ہی کرے گا اور اسی سے التجا کرتے رہنا چاہئے کہ وہ ہماری مدد فرمائے۔ورنہ جیسا کہ نماز کے متعلق میں اور اقتباسات آپ کے سامنے رکھوں گا۔بعض لوگ اس کو سن کر خوف سے کانپنے لگیں گے کہ یہ نمازیں ہیں جو ہم نے ادا کرنی