خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 766
خطبات طاہر جلد 16 766 خطبہ جمعہ 17 اکتوبر 1997ء مگر ہمارے تاریخی ریکارڈ میں یہ تلاوت درست جانی چاہئے حَفِظُوا عَلَى الصَّلَواتِ اپنی نمازوں کی حفاظت کرو وَ الصَّلوة الوسطى مضمون بنتا ہی اس طرح ہے اور بالخصوص مرکزی نماز کی کیونکہ سب نمازوں میں اسے ایک غیر معمولی اہمیت حاصل ہے۔اس موقع پر حضور انور نے لب تر کرنے کے لئے گرم پانی طلب فرمایا اور اس سلسلہ میں منتظمین کو ضروری ہدایات سے نوازا۔پھر اصل مضمون کی طرف لوٹتے ہوئے فرمایا :) میں یہ عرض کر رہا تھا کہ صلوۃ وسطی وہ مرکزی نماز ہے جس کی حفاظت کا بطور خاص ہمیں ارشاد فرمایا گیا ہے۔اس نماز کی حفاظت کر لیں تو پھر ساری نمازوں کی حفاظت کرلیں گے۔یہ نماز تمام دنیا میں اسی طرح اپنے وقت پر آتی ہے اور وقت پر آکر گزر جاتی ہے اور نہ توجہ دینے والے غافل رہتے ہیں اور اس بات کو بھول جاتے ہیں کہ بعض دفعہ ایک نماز کی طرف بھی توجہ اگر صحیح نہ ہو تو کوئی نماز بھی خدا کے حضور مقبول نہیں ہوتی۔پس اس پہلو سے یہ بہت ہی ضروری ہے کہ ہم اپنی مرکزی نمازوں کی طرف توجہ کریں اور انہیں کھڑا کرنے کی کوشش کریں۔امر واقعہ یہ ہے کہ یہ لفظ ”نمازوں کو کھڑا کرو اس بات کی طرف اشارہ کر رہا ہے اور اس پر میں پہلے بھی بار بار روشنی ڈال چکا ہوں کہ انسان نمازوں کو کھڑا کرتا ہے اس لئے کہ وہ گرنے کا رجحان رکھتی ہیں یعنی ہر شخص جو اپنی نماز کو قائم کرنے کی کوشش کرتا ہے بار بار اس کی توجہ پھرتی ہے اور مضمون سے بہتی ہے۔جو نہی وہ توجہ پھرتی ہے اور مرکزی مضمون سے بہتی ہے وہیں نماز گر جاتی ہے۔جیسے بعض لوگ تیز ہواؤں میں اپنا کپڑ اسنبھال کر چلتے ہیں۔بعض بچیاں جو ملاقات پہ آتی ہیں ، چھوٹی بچیوں کو ماں باپ نے سمجھایا ہوا ہے سر ڈھانپ کے رکھو اور ان کی اوڑھنی سر سے گرتی رہتی ہے وہ پھر اونچا کرتی رہتی ہیں تو یہ گرنا اسی قسم کا ہے۔نماز جن آداب کے ساتھ پڑھنی چاہئے ان آداب میں خلل واقع ہو جاتا ہے اور جو نبی نماز اپنے محل اور مقام سے گری و ہیں اس کا فائدہ ختم ہو گیا اور نماز کا فائدہ یہ تھا کہ آپ کو کھڑا کرے۔پس یہ دونوں لازم و ملزوم ہیں اور بظاہر ایک اندرونی تضاد ہے مگر کوئی تضاد نہیں ہے۔حقیقت میں اسی کی نماز سے قائم کر سکتی ہے اور قرآن کریم نے ان لوگوں کا ذکر جو خدا کے سچے مخلص عبادت گزار بندے ہوں قائمون اور قوام کے طور پر پیش فرمایا ہے۔پہلے اپنی نمازوں کو کھڑا کرنا سیکھ لو پھر نمازیں تمہیں کھڑا کریں گی۔یہ ایک بنیادی امر ہے جس کو بھلانے کے نتیجے میں آپ کی