خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 765
خطبات طاہر جلد 16 765 خطبہ جمعہ 17 اکتوبر 1997ء با جماعت نماز کا ان معنوں میں انتظام ہے کہ علاقے کے لوگوں کے لئے مسجد دور ہے وہ وہاں اکٹھے ہو سکتے ہیں ان کو ہرگز کسی تفریق کا کوئی حق نہیں۔پھر اس نماز پر جو بھی آئے گا اس کے لئے دروازہ کھلا رہنا چاہئے لیکن اگر یہ مسجد کی قائم مقام نہیں بنائی جارہی ، مسجد نہ ہونے کی وجہ سے، گھریلو مجبوری کی وجہ سے خاندانی نماز ہے تو اسے جس طرح چاہیں ادا کریں مگر وہ مسجد کی نماز کے قائم مقام نہیں ہوگی۔پس یہ ایک وضاحت تھی جو میں اس ضمن میں کھل کر کرنا چاہتا تھا۔اب اگر وہ لوگ جن کو مسجد مہیا ہو یعنی اتنے فاصلے پر موجود ہو کہ وہ اس میں جاسکتے ہوں وہ اپنے بچوں کو بھی اس پر آمادہ کریں خود بھی جائیں تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان کی بہت اعلیٰ تربیت ہوگی اور آنحضرت ﷺ کی یہ ہدایت ان پر اطلاق پائے گی کہ روزانہ پانچ وقت ان کے جسموں کے داغ دھلتے رہیں گے۔اس وضاحت کے بعد اب میں چند اور باتیں اسی سلسلے میں آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔ایک تو ضمنی بات ہے کہ حفظوا عَلَى الصَّلَواتِ اب جو لکھا ہوا میرے سامنے ہے یہ بالکل صاف صلوات ہی پڑھا جاتا ہے۔گزشتہ جمعہ پر جو تحریر میرے سامنے تھی چونکہ دماغ مضمون میں اٹکا ہوا تھا اس لئے ایک معروف بات بھی ذہن سے اتر گئی کہ الصلوات ہے نہ کہ لصلوۃ تو مجھے بعد میں لوگوں نے توجہ دلائی کہ آپ الصلواۃ پڑھتے رہے ہیں حالانکہ مجھے ویسے ہی یہ آیت یاد ہے حفِظُوا عَلَى الصَّلَواتِ ہی پڑھتا ہوں لیکن اس وقت اس کا غذ کی وجہ سے جو میرے سامنے تھا جس میں ”ت مربوط تھی لمبی نہیں تھی۔الصَّلَواتِ 'ت مربوطہ سے بھی لکھی جاتی ہے یعنی یہ لفظة " مربوطہ سے بھی لکھا جاتا ہے لیکن اگر لمبی 'ت ہو تو فوراً ہمیں سمجھ آجاتی ہے کہ اس کو صلوۃ نہیں صلوات پڑھنا ہے۔وہاں چونکہ مربوطہ لکھی ہوئی تھی اور جوحرکات ہیں وہ واضح نہیں تھیں اس لئے از خود بے خیالی میں میرے منہ سے الصلوۃ ادا ہوتا رہا جس کا اس وقت مجھے پتا نہیں چلا۔بعد میں جیسا کہ جماعت بڑی ہوشیار ہے اور باریک باتوں پر نظر رکھتی ہے بعض لوگوں نے بڑے ادب سے مگر وضاحت کے ساتھ توجہ دلائی کہ قرآن کریم کی آیت آپ الصَّلوات پڑھ رہے تھے پہلے حصے میں ، حالانکہ حفِظُوا عَلَى الصَّلَواتِ پڑھنا چاہئے تھا۔یہ درست ہے اور اس وضاحت کے ساتھ میں یہ عرض کروں گا کہ پہلی کیسٹ میں جہاں جہاں بھی الصلواۃ پڑھا گیا ہے اس کو درست کر دیں اور اب جو میں نے صحیح پڑھا ہے یہ عبارت وہاں بیچ میں داخل کی جاسکتی ہے