خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 756 of 1024

خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 756

خطبات طاہر جلد 16 756 خطبہ جمعہ 10 اکتوبر 1997ء عزیزوں ، بچوں سے زیادہ پیاری ہے۔ان سب کا غم اگر میں نہ کروں تو اس بچی کے دل سے بھی میرا دل کم تر ہو گا جو صرف ایک اپنے خاوند کے لئے روتی تھی۔پس وہ سب جن کا جماعت سے تعلق ہے، جو مجھے اپنا سمجھتے ہیں، ان سب سے میری عاجزانہ التماس ہے کہ نمازوں کو قائم کریں اپنے گھروں میں بھی ، اپنے گردو پیش ، اپنے ماحول میں بھی اور وَالصَّلوةِ الْوُسطیٰ کی حفاظت کریں اور صبح کی نماز کی طرف دوبارہ واپس لوٹیں کیونکہ اگر یہ نماز ادا نہ کی تو حقیقت میں ان کی ساری زندگی جہنم کمانے میں صرف ہو رہی ہے۔ان کو وہم ہے کہ یہ نیکیوں میں مبتلا ہیں۔نیکیوں میں نہیں صلى الله بدیوں میں مبتلا ہیں ، شرک کرنے والے ہیں، رسول اللہ ﷺ کی بار بار کی نصیحتوں کو نظر انداز کرنے والے بنتے ہیں۔پس اپنی وَالصَّلوةِ الْوُسطی کی حفاظت کریں۔بعض دفعہ ایسا گھر میں تجربہ بھی ہوا صلى الله کہ میں نے بچیوں سے کہا کہ اگر تم نے جاگنا ہے تو اول تو یا درکھو کہ رسول اللہ ﷺ نے فضول باتوں کے لئے جاگنے کو نا پسند فرمایا ہے، تو پھر ایسی حالت میں نماز پڑھنے کے بعد سود جب کہ ہوش و حواس ابھی قائم ہوں اور اس سے پہلے پھر تمہیں نیند کا کوئی حق نہیں ہے۔مگر یہ بات دراصل کہنے کی بات ہے۔جو شخص ساری رات جاگے گا وہ صبح کے وقت ایسی حالت میں حواس باختہ ہو چکا ہوتا ہے کہ حقیقت میں جب وہ کھڑا بھی ہو تو نماز کی طرف توجہ نہیں کر سکتا اور یہ ایک ایسی حالت ہے جس کا تعلق قرآن کریم کی اس نصیحت سے ہے کہ لَا تَقْرَبُوا الصَّلوةَ وَاَنْتُمْ سُکری (النساء: 44) جب تم سکاری کی حالت میں ہو تو نماز کے قریب تر نہ جاؤ۔میں پہلے یہ سمجھا کرتا تھا کہ اس کا تعلق صرف عبادت سے ہے مگر امر واقع یہ ہے کہ ایسی بات کا بیان ہے جس کا انسانی فطرت سے تعلق ہے۔بسا اوقات انسان شکری ہو جایا کرتا ہے باوجود اس کے کہ شراب کا ایک قطرہ بھی اس نے نہ چکھا ہو۔اب Jet Lag کے نتیجے میں دنیا نے یہ محسوس کر لیا ہے کہ بعض دفعہ سکارٹی کی کیفیت طاری ہو جایا کرتی ہے اور اس موقع پر بڑی بڑی کمپنیوں نے یہ قانون جاری کیا ہے کہ ان کے ڈائریکٹر وغیرہ جب تک Jet Lag نہ اترے کام پر حاضر نہ ہوں اور اہم بنیادی کاموں کو اپنے ہاتھ میں نہ لیں کیونکہ ان کے فیصلے اسی حد تک متاثر ہوں گے۔یہ حقیقت جو قرآن نے ایک دائگی سچائی کے طور پر بیان فرمائی لَا تَقْرَبُوا الصَّلوةَ