خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 732
خطبات طاہر جلد 16 732 خطبہ جمعہ 3 اکتوبر 1997ء کیلیفورنیا سے تعلق رکھتے ہیں انہوں نے بھیجی ہے۔میرے علم میں قطعی طور پر یہ نہیں آسکے وہ کون سے رفیع صاحب ہیں مگر ایک مخلص احمدی نوجوان ہیں اور انہوں نے کتاب بھیجی ہے جس کا عنوان ہے۔Darwin's Black Box یعنی ڈارون کا کالا بکس اور یہ میکائیل جے بے (Micheal J۔Behe) ہے کی لکھی ہوئی کتاب ہے۔اس کتاب کا تعلق اسی مضمون سے ہے جو میری کتاب کے مضمون کا ایک حصہ ہے یعنی ساری کتاب سائنس سے تعلق نہیں رکھتی محض ایک حصہ ہے جو تعلق رکھتا ہے اور معلوم ہوتا ہے کہ یہ کتاب اس پہلو سے شہرت پاچکی ہے۔مگر میں رفیع صاحب سے درخواست کروں گا کہ آپ کا شکریہ۔میں نے عمداً ایسی تمام کتابیں نہیں پڑھیں ، ایک بھی نہیں پڑھی کیونکہ میں لوگوں کی محنت سے فائدہ اٹھانا یا ان کی محنت چرانا نہیں چاہتا تھا اور خاص طور پر قرآن کے ساتھ تعلق کے لئے کتاب تھی اس لئے جو کچھ مجھے ذاتی طور پر قرآن اور سائنس میں رابطہ محسوس ہوا وہی میں نے لکھا ہے۔اس معاملے میں ڈارو ینین ازم کے خلاف بہت کتابیں لکھی گئی ہیں لیکن میں نے ان میں سے ایک بھی عمد ا نہیں پڑھی کیونکہ مجھے یقین ہے کہ ان کی ایک طرز عمل اپنی سی ہوگی اور اس کتاب میں جوطرز عمل اختیار کی گئی ہے وہ بالکل اپنی سی ہے اور میں امید رکھتا ہوں کہ جب یہ کتاب طبع ہوگی تو رفیع صاحب بھی اسی نتیجے پر پہنچیں گے۔بہر حال نتیجہ کچھ بھی ہو یہ خالصہ للہ ایک کوشش ہے اور میں امید رکھتا ہوں کہ اس کے نتیجے میں ضرور علمی دنیا میں ایک انقلاب برپا ہوگایا ہیجان بر پا ہوگا۔جہاں تک جماعت احمدیہ کینیڈا کے تاثرات ہیں ان میں سے ایک تاثر منفی بھی ہے۔مالی لحاظ سے خدا کے فضل سے جماعت نے بہت ترقی کی ہے جیسا کہ میں بیان کر چکا ہوں لیکن تربیت کے لحاظ سے ابھی بہت توجہ کی ضرورت ہے۔مجھے جو خاندانوں سے ملاقات کے فائدے پہنچتے ہیں ان میں ایک یہ فائدہ بھی ہے کہ میں نوجوان بچیوں اور بچوں کے آثار سے اندازہ لگا لیتا ہوں کہ ان کا رخ کس طرف ہے۔اس دفعہ جو خاندانی ملاقاتیں ہوئی ہیں ان میں خصوصاً احمدی بچیوں کی طرف سے میرے دل کو بہت دکھ پہنچا ہے کیونکہ ان کی طرز ہی ایسی تھی جیسے وہ باہر کا راستہ اختیار کر چکی ہیں۔ان کی سجاوٹ ، سج دھج اور لباس کی طرز اور پھر بے پردگی، یہاں تک کہ سر سے پلوڈھلکتا تھا تو ماں توجہ دلاتی تھی کہ اس شخص کے سامنے نہ کرو۔یعنی گویا باہر ویسے پھرتی رہو کوئی اعتراض نہیں مگر