خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 723 of 1024

خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 723

خطبات طاہر جلد 16 723 خطبہ جمعہ 26 ستمبر 1997ء ہم صرف جماعت احمدیہ کی تائید میں ہی بڑے عظیم مضبوط ارادے نہیں رکھتے بلکہ جماعت احمدیہ کے مخالفین کو ذلیل کرنے اور کچل دینے کے لئے ہم نے ایک عزم کر رکھا ہے اور یہ حکومت کا فیصلہ ہے، یہ ہماری کیبنٹ کا فیصلہ ہے۔یہ اعلان ہو گیا اور وہاں کے امیر صاحب کو یہ اطلاع دی کہ کیبنٹ کا جو اصل فیصلہ ہے وہ تحریری طور پر آپ کو پہنچے گا۔وہ فیصلہ جو پہنچا ہے وہ فیصلہ ہی اور ہے یعنی ہاتھی کے دانت دکھانے کے اور ، اور کھانے کے اور ہیں۔یہ محاورہ اگر کسی حکومت پر استعمال ہوسکتا ہے تو گیمبیا کی حکومت پر استعمال ہو سکتا ہے۔مگر ہم یہ نہیں ہونے دیں گے۔یہ سلسلہ پھر جاری ہو گیا ہے۔تمام دنیا کی جماعتوں کو ان کے اس پر انے فیصلے سے جو اعلان ہوا تھا اس سے اور نئے فیصلے جس کی تحریری اطلاع ہمارے امیر کو دی گئی ہے اس سے ہم مطلع کریں گے۔ابھی چند دن کی مہلت میں نے دی ہے کہ اگر گیمبیا کی حکومت اپنے رویے کو درست کرتی ہے اور یقین دہانی کراتی ہے کہ ہم سے کوئی ایسا معاملہ نہیں ہو گا جو پہلے کبھی نہیں ہوا۔سینتیس سالہ تاریخ میں جماعت سے جو تعلق گیمبیا کی حکومت نے رکھا تھا اگر سو فیصدی یقین ہو جائے کہ وہی تعلق برقرار رکھے گی ، وہی سہولتیں ہمارے سارے ڈاکٹروں کو دے گی ، وہی سہولتیں ہمارے سارے اساتذہ کو دے گی اس یقین دہانی کے بعد ہم واپس جائیں گے لیکن اب اگر انہوں نے دوبارہ یہ کام نہ کیا تو پھر گیمبیا سے بیرون گیمبیا احمدی خدمت کرنے والوں کا تعلق ہمیشہ کے لئے کٹ جائے گا۔پھر اللہ کی تقدیر جو چاہے ان سے سلوک کرے۔جو انہوں نے کرنا ہے کریں ہمیں پھر اس کی کوڑی کی بھی پرواہ نہیں۔جب وہ شرافت اور صبر اور برداشت کی کوئی قدر نہیں کرتے ، جب کہ سینتیس (37) سالہ خدمات کو انہوں نے خاک کی طرح یا جوتی کی نوک پر لیا ہے، اٹھا کے ایک طرف پھینک دیا ہے پھر جتنی چالا کیاں کر لیں وہ کسی اور سے کر سکتے ہوں گے ہم سے چالا کی نہیں کر سکتے۔جماعت احمدیہ کو اللہ تعالیٰ نے ایک بالغ ، باشعور قیادت بخشی ہے ہرگز وہ کسی صورت میں بھی ہمیں دھو کہ نہیں دے سکتے۔اب اگر انہوں نے فوراً اس شرارت کا ازالہ نہ کیا تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ڈاکٹر جن کے میں نے وعدے کئے تھے کہ واپس جائیں گے، وہ بھی اب واپس نہیں جائیں گے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ واپس جانے کا جب میں نے وعدہ کیا عوام کی خاطر کیا تھا اور انہی عوام کی حکومت نے ان کے رستے میں روکیں ڈالیں اور اب ایسی شرطیں لگا رہے ہیں جس کے بعد ان کا جانا عزت کا جانا نہیں ہو سکتا۔یہ وقت چاہتے ہیں تا کہ اس عرصے میں