خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 680 of 1024

خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 680

خطبات طاہر جلد 16 680 خطبہ جمعہ 12 ستمبر 1997ء وعدے کے ساتھ جماعتوں کی تطہیر اور ان کو مزین کرنا بھی مقدر ہے۔اب یہ وہ خیال ہے جو اس وقت میرے ذہن میں نہ آتا ہے، نہ آ سکتا تھا کیونکہ اتنے عظیم موقع پر میں کہیں باہر سے آرہا ہوں نیچے پین کے نمائندے، قادیان کے نمائندے اور میں اپنی سنکھی پھینک رہا ہوں اوپر سے۔بہر حال یہ کام کرنے کے بعد ابھی وہ لوگ او پر نہیں آئے ، نہ آ سکتے ہیں کیونکہ یہ جگہ بہت ہی بلند ہے۔میں نیچے اترتا ہوں اور مسجد کا جو چھتا ہوا صحن ہے اس میں داخل ہوتا ہوں اور عجیب بات یہ ہے کہ اتنی بلندی سے کس طرح نیچے اترا ہوں مجھے کچھ سمجھ نہیں آئی۔مگر وہ ہال پورے کا پورا جواو پر ہے وہ اتنا ہی بلند ہے۔وہاں سے کھڑکی سے میں جھانکنے لگتا ہوں کہ دیکھوں نیچے لوگ قریب آئے ہیں۔وہ قریب آ بھی رہے ہیں اور آچکے ہیں مگر اوپر آنے والوں میں غیر احمدی ہیں اور بعض پادری ہیں اور بعض دوسرے معززین ہیں جو مجھے خوش آمدید کہنے کے لئے اور استقبال کرنے کے لئے پہلے اوپر آتے ہیں۔ان سب کو میں سلام کہتا ہوں اور شکریہ ادا کرتا ہوں اور نیچے جو آدمی نسبتا قریب آگئے ہیں، اکٹھے ہوئے ہوئے ہیں ان کو دیکھتا ہوں اور پہچانتا ہوں کہ انہوں نے خودان معززین کو اس لئے اوپر بھجوایا ہے کہ یہ احمدی نہ ہوتے ہوئے بھی جماعت کی تائید میں ہیں اس لئے ان کا حق ہے کہ یہ پہلے جا کر مجھ سے ملیں۔اس کے بعد میرا نیچے اترنا، ان لوگوں سے ملنا یہ سب غائب ہو جاتا ہے اور خواب یہاں ختم ہو جاتی ہے۔اٹھنے کے بعد جب مزید غور کیا تو اس بات میں تو قطعی ، کوئی بھی شک نہیں تھا کہ اس کا تعلق گیمبیا سے نکالے جانے سے ہے کیونکہ واپسی نکلنے کے بعد ہوا کرتی ہے۔یہ ہو نہیں سکتا کہ احمدی گیمبیا سے نہ نکلیں کیونکہ اگر انہوں نے نکلنا ہے تو ان کی واپسی تبھی مقدر ہوسکتی ہے اور گیمبیا میں جو غیر احمدی اور عیسائی دکھائے گئے ہیں صاف پتا چلتا ہے کہ گیمبیا کے باشندے اس واپسی کا انتظار کریں گے۔تو اگر چہ نکلنا نہیں دکھایا گیا تھا مگر واپس آنا دکھایا گیا اور یہ خود بھی اپنی ذات میں ایک عجیب اعجاز رکھتا ہے کیونکہ جیسا کہ میں نے بیان کیا مجھے انتظار تھا میں ان کو نکالوں۔اس رؤیا کے بعد مجھے یقین ہو گیا کہ کوئی بھی مشکل جو نکلنے کی راہ میں ہوسکتی ہے ان کو در پیش نہیں آئے گی اور یہ خطبے سے دو دن پہلے کی بات ہے یا تین دن پہلے کی ہوگی۔میں نے اسی وقت ایڈیشنل وکیل التبشیر کو کہا کہ ان سب لوگوں کو کینیڈا، ادھر ادھر جنہوں نے مد کا وعدہ کیا تھا، ان کو کہہ دیں ہمیں آپ کی کسی مدد کی ضرورت نہیں ہے۔اللہ نے اپنے ہاتھ میں معاملہ لیا ہے۔یہ لوگ لازماً خیریت سے نکلیں گے ورنہ ان کی خیریت