خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 676 of 1024

خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 676

خطبات طاہر جلد 16 676 خطبہ جمعہ 12 ستمبر 1997ء نہیں حقیقی اور سچا الزام ہے۔ان کے بڑوں نے کانپتے ہوئے انگریزوں کے نمائندوں کے سامنے ان کے پاؤں پڑتے ہوئے یہ اقرار کیا ہے کہ آپ ہمارے ماں باپ ہیں، آپ ہی نے ہمیں بنایا ہے، ہم کیسے آپ کے خلاف جاسکتے ہیں اور گلف وار میں جو انہوں نے یہودیوں اور امریکہ کے ساتھ ان کے مفاد کا حق ادا کرتے ہوئے ایک مسلمان ملک کے اوپر جو زیادتیاں کی ہیں وہ سب کو معلوم ہیں اور میرے گلف کے خطبات میں تفصیل بیان ہو چکی ہے۔باقی ساری باتیں وہی ہیں جو پاکستان میں جنرل ضیاء کے حوالے سے بیان کی جاتی رہی ہیں اور یہ اب پاکستانی مولویوں کے سکھائے پڑھائے وہی باتیں یہاں دہرا رہے ہیں۔احمدیوں کے سکول اور ہسپتال تبلیغ کے اڈے ہیں ان سے بچو جماعت کو Ban کر دیا جائے۔مرزا غلام احمد نے ہمارے علماء کو بہت گندی گالیاں دی ہیں۔مرزا غلام احمد قادیانی نے اپنے معجزات کو رسول اکرم کے معجزات سے افضل قرار دیا ہے۔یہی تو مباہلے میں باتیں تھیں کہ دکھاؤ اور اقرار کرو کہ یہ ہم نے کیا ہے اور پھر مباہلہ کر کے دیکھو تو خدا کی تقدیر تم سے کیا سلوک کرتی ہے۔عیسی کو زانی اور شرابی قرار دیا۔ایسا خبیث اور جھوٹا مولوی ہے اور اس کے سر پرست اتنے خبیث اور جھوٹے ہیں کہ بات کو کیسے مروڑ کر اس نے بیان کیا۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بائبل کے حوالے دیے ہیں جو یسوع کی نانیوں دادیوں میں سے معین نام لے کر ان کو زانی اور شرابی قرار دیتے ہیں۔پس اگر جوابی حملہ کرنا ہے تو بائبل پر جوابی حملہ کرو جیسا کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بائبل پر جوابی حملہ کرتے ہوئے یہ وضاحت بھی فرمائی کہ بائیل جس یسوع کے متعلق یہ باتیں کرتی ہے یہ الہامی کلام نہیں ہے یہ بعد کی مداخلت ہے اور قرآن جس عیسی کی اور مریم کی بریت کرتا ہے وہ حقیقی تاریخی وجود ہے جو حضرت عیسی اور مریم کے وجود تھے۔ان وضاحتوں کے باوجود وہاں کے مولوی یہ بکواس کرتے چلے جاتے ہیں اور خود ان کے بڑے بھی یہی باتیں کر چکے ہیں لیکن عیسائی دنیا کو انگیخت کرنے کے لئے وہ آج تک یہ حربے یہاں انگلستان میں بھی استعمال کرتے ہیں لیکن عیسائی دنیا زیادہ باشعور اور اپنی کتب اور کتب مقدسہ کی حقیقت کو زیادہ جانے والی ہے۔اس لئے اس پہلو سے کبھی کسی پادری نے انکار نہیں کیا کہ بائبل میں یہ باتیں لکھی ہوئی موجود ہیں اور اگر کھی ہوئی ہیں تو پھر جماعت احمدیہ کا اس میں قطعا کوئی قصور نہیں۔احمدیوں کا سوشل بائیکاٹ ضروری ہے۔احمدی ختم نبوت کے منکر ہیں“۔وہی پاکستان