خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 62 of 1024

خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 62

خطبات طاہر جلد 16 62 خطبہ جمعہ 24 /جنوری 1997ء بدد یا نتیاں ملوث ہیں وہ ساری دوبارہ شروع ہو جاتی ہیں۔تو ساری زندگی کے ساتھ یہ تعلق ہے۔جس نے رمضان کو پایا اور ایمانا اور اِحْتِسَاب رمضان کا حق ادا نہ کر سکا اس کی تو ساری عمر ضائع گئی۔ماں باپ جس طرح آگے نکل جاتے ہیں ہاتھ سے اس طرح ہر دفعہ رمضان ایک زندگی لے کر آتا ہے اور ہر دفعہ وہ زندگی واپس لے کے چلا جاتا ہے اگر آپ اس زندگی کے اوپر مضبوطی سے اپنا ہاتھ نہ ڈال دیں اس کو چمٹ نہ جائیں اور وہ اسی طریقے سے ممکن ہے۔پس ایک رمضان اگر کامیابی سے گزر جائے تو آنحضرت ﷺ فرماتے ہیں کہ ایسا ہی ہے جیسے ساری زندگی اس کی کامیاب ہو گئی ، سارا سال کامیاب ہو گیا۔یہ الفاظ ہیں رمضان اچھا گزرا تو سارا سال اچھا گزر گیا۔اس کا بھی اسی مضمون سے تعلق ہے کہ رمضان آپ کی زندگی سنوارنے کے لئے کئی قسم کی نعمتیں سجا کر لاتا ہے اور ان نعمتوں کی طرف تو آپ دیکھتے بھی نہیں مگر سحری اور افطاری کی ستیں صرف دکھائی دے رہی ہوتی ہیں۔حالانکہ جو نعمتیں دوسری ہیں یہ تقویٰ کے خیالات کی نعمتیں ہیں۔یہ احتساب کی نعمتیں ہیں اگر کسی کو نصیب ہو جا ئیں تو بلاشبہ اس کی ساری زندگی سنور سکتی ہے۔تو اس پہلو سے آپ اپنے رمضان کا جائزہ لیں اور اپنے اردگر دو پیش بھی نظر رکھتے ہوئے اپنے اہل وعیال کے رمضان کا بھی جائزہ لیتے رہیں۔اپنے دوستوں، احباب کے رمضان کا بھی جائزہ لیتے رہیں اور منفی تنقید کی خاطر نہیں بلکہ مثبت رنگ میں ، اچھے رنگ میں ان کو رمضان کے فوائد سمجھانے کی خاطران کے سامنے یہ باتیں کیا کریں اور اپنے گھر میں ان باتوں پر غور کی عادت ڈالیں۔بچے جو ہیں وہ بھی بعض دفعہ بڑا گہرا غور کرتے ہیں اور آپ سمجھتے ہیں کہ چھوٹے بچے ہیں ان کو کیا پتا لگا لیکن فی الحقیقت وہ بہت گہرا غور کر رہے ہوتے ہیں اور بعض دفعہ وہ جب بولتے ہیں تو آدمی حیران ہو جاتا ہے کہ یہ انہوں نے کیا بات کر دی ہے۔پچھلے دنوں ایک درس کے دوران جب میں نے کہا یہ بڑے بڑے کبائر ہیں ان میں ایک یہ تھا کہ ماں باپ کی نافرمانی نہیں کرنی اور دو تین باتیں جو بیان کی تھیں ان میں ایک یہ تھی۔ایک بچہ اپنی ماں کے سامنے بلبلا کے رویا ہے کہ میرا اللہ مجھے جہنم میں ڈال دے گا۔یہ تمہیں کیا ہو گیا ہے۔آپ نے سنا نہیں درس حضور کا ، چھوٹا سا بچہ بالکل، وہ کہہ رہے تھے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے کہ جو نا فرمانی کرتا ہے وہ بڑا گناہ کرتا ہے اس کو اللہ جہنم میں ڈال دیتا ہے تو اس بے چارے کو اپنی نافرمانیاں یاد آ گئیں چھوٹی سی معصوم عمر میں کبھی ایک بات