خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 672
خطبات طاہر جلد 16 672 خطبہ جمعہ 5 ستمبر 1997ء اور عزیز دوست ہیں جلسے پر ہمیشہ آ کے ملتے رہتے ہیں، ان کے دل میں بھی اللہ نے جماعت کی بہت محبت ڈالی ہے وہ بھی بہت مددگار ثابت ہوئے ، رات بھر جاگ کے انہوں نے کوششیں کیں، خود ایئر پورٹ پہ گئے، کوئی تکلیف نہ پہنچے اور یہ سارے وہ لوگ ہیں جو ہمارے شکریے کے اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے میں امید رکھتا ہوں کہ جزاء کے مستحق ہوں گے۔پس آج کے خطبے میں اس سے زیادہ میں باتیں بیان نہیں کر سکتا اور یہ مکمل دور پورا کس طرح ہوا یہ آپ کو میں نے سمجھا دیا ہے اور اب دعائیں ہیں اور مباہلے کے نتائج کا انتظار ہے انشاء اللہ تعالی۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔