خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 631
خطبات طاہر جلد 16 631 خطبہ جمعہ 22 راگست 1997 ء نئی زندگی ہے وہ مان جائیں گے۔مگر یہ نہیں پتا کہ پہلی زندگی پر موت آئے بغیر نئی زندگی مل نہیں سکتی۔تو یہ چیزیں وہ ہیں جو سمجھانی چاہئیں اور نو مبائعین کے ذہن سے گزارنی چاہئیں کہ دیکھو بھئی تم نے جو قبول کیا ہے تو محض ہماری تعداد بڑھانے کی خاطر نہیں اپنی خاطر قبول کیا ہے تمہیں لازماً فائدہ پہنچنا چاہئے۔اگر تمہیں فائدہ نہ پہنچا تو تم ایک خالی پیج کی طرح رفتہ رفتہ گل سڑ جاؤ گے اور تمہاری محنتوں کو کچھ بھی پھل نہیں لگے گا سوائے اس کے کہ غیر تم پر لعنت ڈالیں تم نے کیا مصیبت سہیڑ لی ، کیا بن بیٹھے ہو۔یہ غیر کی لعنتیں بھی اسی شیطانی کارروائی کا حصہ ہیں کہ وہ ہر آنے والے کے او پر لعنت ڈالتا ہے اور آپ میں سے اکثر کو علم نہیں کہ ان بے چاروں کو کتنی کتنی مصیبتوں سے گزرنا پڑتا ہے۔اب وہ لوگ جو غیر کی لعنت کا شکار ہوں اگر خدا تعالیٰ کی طرف سے محبت اور رحمت کے پیغام ان کو نہ ملیں ، اگر خدا تعالیٰ کی طرف سے ان کو اپنائیت کا ثبوت مہیا نہ ہو تو غیر کی لعنتیں برداشت نہیں کر سکیں گے۔بہت سے ایسے میں نے دیکھے ہیں جو ایک رستے سے آئے اور دوسرے رستے سے چلے گئے۔اس میں ایک محض ان کا اپنا قصور نہیں بلکہ ان کا ماحول ان پر بہت سختی کرتا ہے اور بہت طریقوں سے ان کو نظام جماعت سے ہٹانے کی کوشش کرتا ہے۔ایک دفعہ وہ جماعت سے ہٹ جائیں پھر خواہ خود شیطان ہو جائیں ہر قسم کی بدیوں میں مبتلا ہوں دہر یہ ہوں جو مرضی ہو جائیں پھر شیطان کو ان میں کوئی دلچسپی نہیں رہتی۔یہ ایک ایسا یقینی احمدیت کے حق میں ثبوت ہے کہ دنیا کے پردے پر آپ کو سوائے احمدیت کے کسی اور جگہ دکھائی نہیں دے گا۔یہ کیا وجہ ہے کہ کوئی احمدی ہو یا کوئی قوم احمدیت کی طرف توجہ دے تو سعودی عرب میں آگ لگ جاتی ہے یا کویت جلنے لگتا ہے لیکن سارا عالم اسلام خدا تعالیٰ کی طرف پیٹھ پھیر جائے ، ہر قسم کی بدیوں میں ملوث ہو، بددیانت ہو جائے، بدکار ہو جائے ، ہر قسم کی گندگی اس میں آجائے ان کو ذرہ بھی اس بات کی پرواہ نہیں، نہ اس کی اطلاع ہوگی نہ اس کی فکر ہوگی بلکہ اپنے آرام سے وہ جیسی عیش و عشرت کی نیندیں سوتے تھے ویسی سوتے رہیں گے۔آگ لگتی ہے تو محض کسی کے سچائی کو قبول کرنے پر لگا کرتی ہے ورنہ دوسری قو میں کسی کے متعلق کچھ پرواہ نہیں کیا کرتیں۔وہ کیا ہو گئے ہیں، پہلے کیا تھے اب کیا ہوئے۔یہ ایک ایسا قانون قدرت ہے جو نبوت کے ساتھ لگا ہوا ہے اگر آپ کے ہاتھ میں کوئی اور دلیل نہ ہو تو دشمن کا منہ بند کرنے کے لئے صرف یہی دلیل کافی ہے۔تم دکھاؤ دنیا میں کون لوگ ہیں